انڈین پریمیئر لیگ 10ویں ایڈیشن کا آغاز

0 1,712

انڈین پریمیئر لیگ کا میلہ آج سجے گا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سوا تمام ممالک کے کھلاڑی جلوہ گر ہونگے، لیگز ایونٹس کی ماں کہلوائی جانے والی آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کی مرکزی افتتاحی تقریب حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ہو گی جس میں ملکی فلمی دنیا کے مقبول چہروں کے علاوہ ہالی ووڈ کی اداکارہ ایمی جیکسن کی آمد بھی متوقع ہے۔

2008 سے آغاز ہونے والے آئی پی ایل کی مرکزی افتتاحی تقریب تو 6 اپریل سے حیدرآباد میں ہو گی مگر اس مرتبہ خاص بات یہ بھی ہے ایک کی بجائے افتتاحی تقریبات منعقد کئیے جائیں گی۔ ویسے تو سارے آئی پی ایل پر ہی فلمی دنیا قابض لگتی ہے مگر مرکزی تقریبات میں تو فلمی دنیا کا خاص تڑکا شامل ہوتا ہے اس مرتبہ خصوصی طور پر لیزر شو کا اہتمام کیا گیا ہے، ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے چارٹر آف اسپرٹ پر ’ ڈیجیٹل‘ سائننگ ہوگی، موسیقی اور رقص کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر میزبان وینیوز پر بھی افتتاحی میچ سے قبل خصوصی تقریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقامی فلمی اداکار شریک ہونگے۔

آئی پی ایل اپنے آغازسے ہی سخت تنازعات کا شکار رہی ہے، خاص کر فکسنگ اسکینڈلز تو اس کے ساتھ جڑ کر رہ گئے ہیں، جس کی بدولت بہت سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آئی پی ایل سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، کرپشن الزامات اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے اس ایونٹ کے ماسٹر مائنڈ للت مودی اس وقت انگلینڈ میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو اہم فرنچائزز چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز اسی فکسنگ الزامات کی وجہ سے دوسرے سال بھی معطلی کی سزا بگت رہی ہیں۔ مگر آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلا نے یقین دلایا ہے کہ اسکینڈلز وغیرہ سب پرانی بات ہو گئی اب ہم نے زیادہ سخت انتظامات کیے ہیں، اس بار بھی ہمارا ایونٹ مزید بڑی کامیابیوں سے ہمکنار ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا میچ میزبان و دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ipl-twitter_806x605_51491312446