ایون مورگن ورلڈ الیون کے کپتان نامزد

0 1,045

انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن کو ورلڈ الیون کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جو 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

میچ کا مقصد کیریبین جزائر میں دو اسٹیڈیمز کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے جو گزشتہ سال دو طوفانوں کی زد میں آ کر تباہ ہوگئے تھے۔ مقابلے میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈیز کو سنیل نرائن، کرس گیل، آندرے رسل، ڈیوین براوو اور کیرون پولارڈ جیسے شہرۂ آفاق ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ ورلڈ الیون کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے اور امکان ہے کہ اس میں بڑے اسٹارز شامل ہوں گی۔

مورگن نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ورلڈ الیون کا کپتان نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آخری بار ورلڈ الیون پاکستان کے دورے پر آئی تھی جس نے گزشتہ سال تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے تھے۔ اس کے کپتان جنوبی افریقہ کے فف دو پلیسی تھے۔

یہ میچ ایک ایسے موقع پر کھیلا جائے گا کہ جب پاکستان ٹیم انگلستان کے دورے پر ہو گی جہاں اسے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ مقابلے کھیلنا ہیں۔ پہلا ٹیس 24 مئی کو جبکہ ورلڈ الیون مقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی میچ کے ایک دن بعد یعنی یکم جون سے پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ شروع ہوگا۔