دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان انڈر 16 کا اعلان

0 1,021

پاکستان نے رواں ماہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے انڈر-16 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس باسط علی کی زیر قیادت ہوا جس میں 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم کی قیادت سلیم ایوب دی گئی ہے جن کی سربراہی میں نوعمر لڑکوں کی یہ ٹیم 17 اپریل سے 27 اپریل تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

اس دورے میں پاکستان آسٹریلیا انڈر16 کے خلاف 5 یوتھ ون ڈے میچوں کے علاوہ 1 یوتھ ٹی20 بھی کھیلے گی۔

اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

سلیم ایوب (کپتان)، عمر امان، خلیل الرحمان، مبشر نواز، رضوان محمود، سمیر ثاقب، حسن عابد کیانی، شہریار رضوی (وکٹ کیپر)، عاطف خان، عزت اللہ، زمان خان، عامر خان، عالیان محمود، سعد بن یوسف، حارث خان اور حسین علی۔

کوچ کے فرائض محمد مسرور انجام دیں گے جبکہ تیمور عظیم خان مینیجر ہوں گے۔