ٹوئٹر پر آئی سی سی کی بھیانک غلطی

0 1,026

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک متنازع ری ٹوئٹ پر معافی طلب کی ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے "نرائن، نرائن" کے تبصرے کے ساتھ ایک وڈیو کو ری ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو متنازع سادھو نرائن آسارام کے ساتھ دیکھا گیا۔ ری شیئر کی گئی اس پوسٹ نے چند لمحوں ہی میں ہنگامہ مچا دیا کیونکہ آسارام کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر 2013ء سے عمر قید بھگت رہے ہیں۔

آئی سی سی نے گو کہ یہ اس ٹوئٹ کو جلد ہی ڈیلیٹ کردیا، اور معافی بھی مانگی کہ وہ کرکٹ سے تعلق نہ رکھنے والی ٹوئٹ پر سخت شرمندہ ہے اور جتنے افراد کی دل آزاری ہوئی اس پر معافی کا طلب گار بھی ہے۔ ساتھ ہی آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان بھی کیا ہے لیکن صاف ظاہر ہے کہ ادارے کی سوشل میڈیا ٹیم کے کسی رکن سے یہ بھیانک غلطی ہوئی کہ وہ اپنا ذاتی اکاؤنٹ سمجھ کر آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کر بیٹھا۔

بہرحال، 77 سالہ آسارام بھارت اور بیرون ملک میں 400 آشرم چلاتے تھے، اور ان کے پرستاروں میں بہت بڑی شخصیات بھی شامل تھیں، جیسا کہ خود نریندر مودی۔

یہ وہ وڈیو اور اصل ٹوئٹ ہے جسے آئی سی سی کے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کیا گیا تھا: