ورلڈ کپ 2019ء کا مکمل شیڈول جاری

0 1,081

ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین مقابلہ سے ہوگا، جس کے ساتھ ہی تین مرتبہ عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے والا انگلستان پہلی بار یہ اعزاز احصل حاصل کرنے کی مہم شروع کرے گا لیکن اس سے بھی بڑھ کر سب کو انتظام ہرگا سب سے بڑے مقابلہ کا، یعنی پاک-بھارت ٹکراؤ جو 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ عالمی کپ 2019ء کے شیڈول کے مطابق 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ عالمی کپ 10 شہروں کے 11 مقامات پر منعقد ہوگا جو راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا یعنی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک مرتبہ کھیلیں گی، بالکل ویسے ہی جیسے 1992ء کے عالمی کپ میں ہوا تھا۔ بس فرق صرف اتنا ہے کہ 2019ء میں 1992ء کے مقابلے میں ایک ٹیم زیادہ ہوگی۔

2015ء کے عالمی کپ کی طرح بھارت کا پہلا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے نہیں ہوگا بلکہ پہلے وہ 5 جون کو ساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا۔ پاک-بھارت مقابلہ، جس پر سب کی نظریں ہیں 16 جون بروز اتوار اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر میں ہوگا۔ اس میدان پر یہی ایک شاندار مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ جنوبی افریقہ-آسٹریلیا اور ایک سیمی فائنل مقابلہ بھی یہاں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل برمنگھم میں ہوگا جبکہ فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں منعقد ہوگا۔

دیگر اہم مقابلوں میں آسٹریلیا-نیوزی لینڈ 29 جون کو لارڈز میں کھیلیں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح پاکستان 31 مئی کو موجودہ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ جبکہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا یکم جون کو افغانستان کے خلاف پہلا مقابلہ کھیلے گا۔

پاکستان کے دیگر مقابلے 3 جون کو میزبان انگلینڈ، 7 جون کو سابق چیمپیئن سری لنکا، 12 جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوں گے۔

46 دن پر محیط اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 48 مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں ہر سنیجر کو دو، دو میچز ہوں گے اور دوسرا مقابلہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ صرف ایک دن ایسا ہوگا، 5 جون کا، جس میں دو میچز ہوں گے۔

میزبان شہروں کے حساب سے دیکھیں تو سب سے زیادہ مقابلے اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر میں ہوں گے یعنی 6، جبکہ برمنگھم، ساؤتھمپٹن، لارڈز، اوول اور ناٹنگھم میں پانچ، پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

عالمی کپ 2019ء کا مکمل شیڈول کچھ یوں ہوگا:

ورلڈ کپ 2019ء - شیڈول

تاریح بمقام
30 مئی انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ اوول
31 مئی ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان ناٹنگھم
یکم جون نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا کارڈف
یکم جون افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا برسٹل
2 جون جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش اوول
3 جون انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ناٹنگھم
4 جون افغانستان بمقابلہ سری لنکا کارڈف
5 جون جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت ساؤتھمپٹن
5 جون بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ اوول
6 جون آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ناٹنگھم
7 جون پاکستان بمقابلہ سری لنکا برسٹل
8 جون انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش کارڈف
8 جون افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹاؤنٹن
9 جون بھارت بمقابلہ آسٹریلیا اوول
10 جون جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ساؤتھمپٹن
11 جون بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا برسٹل
12 جون آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ٹاؤنٹن
13 جون بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ناٹنگھم
14 جون انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ساؤتھمپٹن
15 جون سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا اوول
15 جون جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان کارڈف
16 جون بھارت بمقابلہ پاکستان مانچسٹر
17 جون ویسٹ انڈیز بمقابلہ بنگلہ دیش ٹاؤنٹن
18 جون انگلینڈ بمقابلہ افغانستان مانچسٹر
19 جون نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ برمنگھم
20 جون آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش ناٹنگھم
21 جون انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا لیڈز
22 جون بھارت بمقابلہ افغانستان ساؤتھمپٹن
22 جون ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ مانچسٹر
23 جون پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ لارڈز
24 جون بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ساؤتھمپٹن
25 جون انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا لارڈز
26 جون نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان برمنگھم
27 جون ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت مانچسٹر
28 جون سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ ڈرہم
29 جون پاکستان بمقابلہ افغانستان لیڈز
29 جون نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا لارڈز
30 جون انگلینڈ بمقابلہ بھارت برمنگھم
یکم جولائی سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ڈرہم
2 جولائی بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت برمنگھم
3 جولائی انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ڈرہم
4 جولائی افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز لیڈز
5 جولائی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش لارڈز
6 جولائی سری لنکا بمقابلہ بھارت لیڈز
6 جولائی آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ مانچسٹر
9 جولائی طے ہونا باقی پہلا سیمی فائنل طے ہونا باقی مانچسٹر
11 جولائی طے ہونا باقی دوسرا سیمی فائنل طے ہونا باقی برمنگھم
14 جولائی طے ہونا باقی فائنل طے ہونا باقی لارڈز