تاریخی ٹیسٹ میں کیون او برائن کی تاریخی سنچری
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کچھ بھی ہو مگر میزبان ٹیم کے کیون اوبرائن نے اپنے اور ملک کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری جڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے اور ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے اور مجموعی طور چوتھے بلے باز بن گئے ہیں جس نے اولین میچ مین ہی تہرے ہندسے کی اننگز سجائی۔ اوبرائن نے میچ کے جوتھے دن 186 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے یہ کارنامہ انجام دیا اور ملک کو بڑی شکست سے بچا کر قدر بہتر پوزیشن تک پہنچا دیا ہے۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے احتتام پر آئرلینڈ 130 رنز پر آؤٹ ہو گئی اس اننگز میں بھی اوبرائن 40 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے تاہم اپنی ٹیم کو فالو آن سے نہ بچا سکا، دوسری اننگز میں کے آغاز سے ہی آئرلینڈ نے سنبھلنے کی کوشش جاری رکھی مگر اس کے باوجود شکست کا خطرہ ٹلا نہیں تھا ایسے میں چوتھا دن میزبان دستے کے لئے بہت خوشگوار ثابت ہوا۔
95 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کیون اوبرائن کھیلنے کے لئے میدان میں اترے اس نے پال اسٹرلنگ کے ساتھ مل کر مجموعے کو 127 ہی پہنچایا تھا کہ عباس نے اسٹرلنگ کو چلتا کر دیا، اور جلد ہی عامر نے نئے آنے والے گیری ولسن کو پویلین بھیج دیا مگر 6 وکٹیں گرنے کے بعد باوجود اوبرائن ہمت اور جرات سے ڈٹا رہا۔
کیون اوبرائن اور اسٹورٹ تھامسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لئے 114 رنز پر مشتمل پہلی سنچری شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو خطرے سے بھی بچا لیا، تاہم تھامسن کی 53 رنز کی اننگز کو شاداب خان نے روک لگا دی، مگر اوبرائن مسلسل آگے بڑھتے رہے اور بالآخر اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں ہی سنچری جڑ دی اور اس طرح اپنے ملک کی طرف سے یہ اعزاز پانے والے پہلے بلےباز بن گئے۔ جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو آئرلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے تھے اور اسے مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل ہے، اوبرائن 118 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔اب پانچواں دن فیصلہ کن ہے دیکھتے ہیں کس کا پلڑا بھاری رہتا ہے۔