ویراٹ کوہلی، سچن تنڈولکر سے بہتر ہے: شین وارن

0 1,177

راجھستان رائیلز کے گرو شین وارن آج کل بھارت میں موجود ہیں اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی صلاحیتوں کے خوب گن گا رہے ہیں، بلکہ وہ تو ایک قدم آگے بڑھ کر کوہلی کو عظیم سچن ٹندولکر سے بھی بہتر قرار دے رہے ہیں۔

سابق اسپن ماسٹر کا کہنا ہے بھارتی کرکٹ نے کارکردگی اور معیار کے لحاظ سے طویل فاصلہ طے کر چکی ہے اور موجودہ دستیاب بھارتی ٹیلنٹ کی ہی بدولت ہے کہ اسے دنیائے کرکٹ میں مضبوط ترین پوزیشن اختیار ہو چکی ہے، تاہم اس شاندار ترقی کا سہرا ویرات کوہلی کی غیر معمولی کارکردگی کےسر جاتا ہے جو نئے ٹیلنٹ کو بہت خوبصورتی سے لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک روز میچز کا مجموعی موازنہ کیا جائے تو چیسنگ کے حوالے سے کوہلی سچن سے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے کوہلی وہ سب اپنی ٹیم کے لئے کر گزرا جو سچن کبھی نہ کر پائے۔ اب دیکھو نا، کوہلی نے اب تک رنز چیس کرتے ہوئے 21 سنچریاں بنائی ہیں جن میں 19 میچوں میں فتح نصیب ہوئی جبکہ سچن ٹنڈولکر نے چیس کرتے ہوئے 17 سنچریاں بنا رکھی ہیں اور 14 میچز میں جیت مقدر بنی۔

تاہم اس کے باوجود میں تسلیم کرتا ہوں ہمارے دور میں سچن ٹنڈولکر اور برین لارا ہر لحاظ سے بہترین بلےباز رہے ہیں۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صلاحیت کے لحاظ سے ویرات اور اےبی ڈویلیئرز کو ان دونوں سے کم نہیں سمجھا جا سکتا، کیونکہ ویرات سے بہتر کھیلتے میں نے کسی کو نہیں دیکھا، مجھے اس کا جوش اور غصہ دونوں پسند ہیں۔مجھے یقین ہے جب دس سال بعد اس کا کیرئر ختم ہو گا تو دنیا سچن اور کوہلی کا نام ایک ہی سانس میں لینے پر مجبور ہونگے، تاہم سنچریوں نے میدان میں ماسٹر بلاسٹر 51 کی تعداد کے ساتھ کوہلی کے مقابل بہت آگے ہے جو اس وقت 35 سنچریوں پر موجود ہے۔