انگلینڈ محمد عامر سے خوفزدہ نہیں، جانی بیئرسٹو

0 2,526

اگلے ہفتے پاکستان اور انگلینڈ لارڈز کے میدان پر محمد عامر کا سامنا کریں گے، اسی لارڈز پر کہ جہاں 8 سال قبل محمد عامر نے اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ کروائے اور اسی مقابلے میں اسپاٹ فکسنگ کا داغ لیے پانچ سال کے لیے کرکٹ سے باہر ہوئے۔ لیکن اب اپنی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر اسی میدان پر جلوہ گر ہونے والے ہیں جہاں 2016ء میں بھی وہ آئے تھے اور پاکستان کو فاتحانہ وکٹ دلائی تھی۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں لیکن ان سے خوفزدہ نہیں۔

میری رات کی نیندیں حرام نہیں۔

دو سال قبل پاک-انگلستان سیریز ڈرا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بيئرسٹو نے کہا کہ زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ ہم پاکستان کے خلاف کھیلے تھے، اس لیے کئی کھلاڑی ایسے ہوں گے جن کے خلاف ہم پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ ان کے حوالے سے اچھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ البتہ بائیں ہاتھ کے باؤلرز کے خلاف ہمارے چند کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے۔

آئی پی ایل میں کارنامے دکھانے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے لیے واپسی پر بیئرسٹو کے ساتھ ساتھ سلیکٹرز بھی خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور یہ ایک مثبت انتخاب ہے۔