سرفراز احمد پر پابندی کا خطرہ

0 2,356

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 9 وکٹوں کے بڑے مارجن کے ساتھ تو آسانی سے جیت لیا تاہم وہ آئی سی سی کے رولز سے بچ نہ سکے، لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر 30 فیصد اور کپتان سرفراز احمد پر 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق سرفراز الیون لارڈز ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 3 اوورز پیچھے رہی جس کی وجہ سے میچ ریفری جیف کرو سزا کی سفارش کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نے ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کیا۔

اس جرمانے کی بدولت پاکستان کے کپتان سرفراز احمد پر ٹیسٹ فارمیٹ میں پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے کیونکہ 12 ماہ کے دوران اگر کسی ٹیم پر دو مرتبہ سلو رن ریٹ کے جرم کا ارتکاب کرے تو اس کا خمیازہ کپتان کو پابندی کی صورت بھگتنا پڑتا ہے۔