بھارت کے خلاف ٹیسٹ، افغان دستے کا اعلان
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف تاریخ ساز واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو 14 جون سے بنگلور میں کھیلا جائے گا۔
قومی دستے کی قیادت اصغر ستانکزئی کو سونپی گئی ہے جبکہ دستے میں 5 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے ان میں راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان اور ظہیرخان کے علاوہ لیفٹ آرم حمزہ خٹک کو بھی موقع دیا گیا ہے جو موجودہ فرسٹ کلاس مقابلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے اچانک ابھر کر سامنے آیا ہے۔
اسکواڈ میں ایک اور قابل ذکر شمولیت 18 سالہ نوجوان تیز گیندباز وفادار مومند کی ہوئی ہے جسے دولت زدران کی جگہ موقع ملا ہے جو گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر تیز گیند بازوں میں سید شیراز اور یامین احمدزئی شامل ہونگے۔
اگر وکٹ کیپر کی بات کریں تو تجربہ کار محمدشہزاد ہی یہ ذمہ داری ادا کریں گے مگر ساتھ ہی افسرزازئی کو بیک وکٹ کیپر کے طور پر بھی شامل کیا ہے۔جبکہ بلے بازی کے شعبے کو سنبھالنے کی ذمہ داری رحمت شاہ، کپتان ااصغر اور مستند آل راؤنڈر محمد نبی کے کاندھوں پر ہو گی۔
افغان ٹیسٹ اسکواڈ کے نام
اصغر ستانکزی (کپتان)، محمد شہزاد، جاوید احمدی، احسان اللہ جنت، رحمت شاہ، ناصر جمال، حشمت اللہ شاہدی، افسر زازئی، محمد نبی، راشد خان، ظہیر خان، حمزه خٹک، سید احمد شیرزاد، یامین احمدزئی، وفادار مومند اور مجیب الرحمان
Afghanistan squad for historic one-off Test against India#AFGvIND #HistoricTest pic.twitter.com/1mbZaQkszU
— Afghan Cricket Board (@ACBofficials) May 29, 2018