پاکستان کو زبردست دھچکا، شاہین آفریدی باہر

0 568

دورۂ سری لنکا میں ‏1-0 کی ناقابلِ یقین برتری حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان کو بڑا امتحان درپیش ہے۔ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو فیصلہ کُن جنگ شاہین آفریدی کے بغیر لڑنا ہوگی۔

شاہین آفریدی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے میدان سے باہر ہو گئے تھے۔ ابتدائی جانچ کے بعد انہیں اگلے ٹیسٹ کے لیے ان فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

شاہین نے ابتدائی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 4 وکٹیں لیں اور یوں سری لنکا 222 رنز تک محدود رہا۔ لیکن دوسری اننگز میں وہ صرف سات اوورز ہی پھینک سکے اور پھر فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے۔

یوں شاہین آفریدی اپنی 100 وکٹ سے بھی محروم رہ گئے، جو اب تک 99 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

بہرحال، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا تو ہو سکتا ہے حارث رؤف یا فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔