کامن ویلتھ گیمز، پاک-بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

0 673

برطانیہ کی سابقہ مقبوضات پر مشتمل کامن ویلتھ یعنی دولتِ مشترکہ کے گیمز ہر چار سال بعد کھیلے جاتے ہیں۔ اس سال ان کھیلوں کا آغاز بدھ 27 جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہو رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار ویمنز کرکٹ کو گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مینز کرکٹ پہلی اور آخری بار 1998ء کے کامن ویلتھ گیمز میں شامل کی گئی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ 50 اوورز پر مشتمل ایک ون ڈے ٹورنامنٹ ہوا تھا جس میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ پاکستان اور بھارت دونوں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے جبکہ فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے فائنل میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ آسٹریلیا کو چاندی اور نیوزی لینڈ کو کانسی کا تمغہ ملا تھا۔ جس نے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔

جنوبی افریقہ فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد سونے کے تمغے کے ساتھ

بہرحال، اُس کے بعد سے اب پہلا موقع آیا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ نظر آئے گی۔ البتہ یہ ویمنز کرکٹ ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی یعنی 20 اوورز کے فارمیٹ میں ہوگی۔

پاکستان سمیت کُل آٹھ ممالک کی ویمنز ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کر رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور بارباڈوس ایک گروپ میں ہیں، جبکہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ دوسرے میں۔

ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جہاں کامیابی حاصل کرنے والے فائنل کھیلیں گے جبکہ شکست خوردہ ٹیمیں کانسی کے تمغے کے لیے مقابل ہوں گی۔

گیمز میں ویمنز کرکٹ ایونٹ کا آغاز 29 جولائی کو آسٹریلیا اور بھارت کے مقابلے سے ہوگا لیکن سب سے اہم اور بڑا مقابلہ 31 جولائی کو ہوگا، جب پاکستان اور بھارت مقابل ہوں گے۔

کامن ویلتھ گیمز 2022ء: ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول

مقابلہبمقابلہبمقامبتاریخ
میچ 1 آسٹریلیا بھارتبرمنگھم‏29 جولائی 2022ء
میچ 2 پاکستان بارباڈوسبرمنگھم‏29 جولائی 2022ء
میچ 3 نیوزی لینڈ جنوبی افریقہبرمنگھم‏30 جولائی 2022ء
میچ 4 انگلینڈ سری لنکابرمنگھم‏30 جولائی 2022ء
میچ 5 پاکستان بھارتبرمنگھم‏31 جولائی 2022ء
میچ 6 آسٹریلیا بارباڈوسبرمنگھم‏31 جولائی 2022ء
میچ 7 انگلینڈ جنوبی افریقہبرمنگھم‏2 اگست 2022ء
میچ 8 نیوزی لینڈ سری لنکابرمنگھم‏2 اگست 2022ء
میچ 9 پاکستان آسٹریلیابرمنگھم‏3 اگست 2022ء
میچ 10 بھارت بارباڈوسبرمنگھم‏3 اگست 2022ء
میچ 11 جنوبی افریقہ سری لنکابرمنگھم‏4 اگست 2022ء
میچ 12 انگلینڈ نیوزی لینڈبرمنگھم‏4 اگست 2022ء
پہلا سیمی فائنل طے ہونا باقی طے ہونا باقیبرمنگھم‏6 اگست 2022ء
دوسرا سیمی فائنل طے ہونا باقی طے ہونا باقیبرمنگھم‏6 اگست 2022ء
کانسی کا تمغہ طے ہونا باقی طے ہونا باقیبرمنگھم‏7 اگست 2022ء
فائنل طے ہونا باقی طے ہونا باقیبرمنگھم‏7 اگست 2022ء