پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی سری لنکن دستے کا اعلان

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز 31 اگست سے گال کے خوبصورت اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سری لنکا نے اعلان کردہ دستے میں دو نئے کھلاڑیوں شامنڈا ایرنگا اور سیکوگے پرسناکو شامل کیا ہے اور رنگانا ہیراتھ اور تھیسارا پیریرا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کے علاوہ گزشتہ دورۂ انگلستان میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے دلہارا فرنانڈو، فرویز مہاروف اور نوجوان بلے باز دنیش چندیمال بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ اینجلو میتھیوز کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔
تیز گیند باز لاستھ مالنگا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہيں اس لیے ان کی عدم موجودگي آسٹریلیا کے لیے ضرور سکھ کا سانس ثابت ہوگی۔
اعلان کردہ دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
تلکارتنے دلشان (کپتان)، اجنتھا مینڈس، اینجلو میتھیوز، پرسنا جے وردھنے، تھارنگا پرناوتنا، تھیلان سماراویرا، چناکا ویلیگیدرا، دھمیکا پرساد، سورج رندیو، سورنگا لکمل، سیکوگے پرسنا، شامنڈا ایرنگا، کمار سنگاکارا، لاہیرو تھیریمانے اور مہیلا جے وردھنے۔