نئے کوچ کے تقرر کے لیے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دے دی

1 1,032

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے تقرر کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وقار کے اچانک استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ایک مرتبہ پھر نئے موڑ پر کھڑی ہے
وقار کے اچانک استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ایک مرتبہ پھر نئے موڑ پر کھڑی ہے

کرک نامہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی عید الفطر کے بعد ملکی و غیر ملکی دونوں سطح پر قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کا کام شروع کرے گی اور اس سلسلے میں پہلے سے زیر غور امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و مینیجر انتخاب عالم کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ظہیر عباس اور کرنل نوشاد شامل ہیں۔

معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو کمیٹی میں معاون کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کمیٹی کو دو ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اگلے ماہ یعنی ستمبر کے اختتام تک اگلے کوچ کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا اور یوں قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ان کا بطور کوچ آخری دورہ ہوگا۔ انہوں نے طبی مسائل کو اپنے استعفے کی وجہ قرار دیا ہے۔

وقار یونس کے اس اچانک اعلان کے بعد قومی کرکٹ میں اک نئی بحث جنم لے چکی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ ملکی ہونا چاہیے یا غیر ملکی؟

اس حوالے سے کرک نامہ نے ایک پول بھی کروایا ہے جس میں اب تک زیادہ تر شائقین کی رائے غیر ملکی کوچ کے حق میں ہے۔ اگر آپ نے ابھی اس پول میں حصہ نہیں لیا تو ابھی حصہ لے کر اپنی قیمتی رائے شامل کیجیے

وقار یونس کے استعفے کے بعد اب پاکستان کے لیے کون سا کوچ موزوں رہے گا؟


Loading ... Loading ...