پاکستان نے آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا، گروپ میں سرفہرست

عمر اکمل اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور عمر گل اور دیگر باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب بالآخر پاکستان نے عالمی کپ میں آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ تمام کر دیا۔ 1999ء کے عالمی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سے اب…

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو عالمی اکھاڑے سے باہر پھینک دیا

جنوبی افریقہ نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کرکے عالمی کپ 2011ء سے باہر کر دیا۔ بنگلہ دیش نے عالمی کپ میں دوسری مرتبہ ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 285 رنز کے تعاقب میں محض 78 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی…

سری لنکا کا اسپن جادو چل گیا، نیوزی لینڈ چاروں شانے چت

سری لنکا نے اپنے آخری اور اہم گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے گروپ 'اے' میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ 112 رنز کے بڑے مارجنز سے فتح نے سری لنکا کے رن ریٹ کو بھی گروپ میں سب سے زیادہ کر دیا ہے۔ اس فتح میں اہم ترین کردار…

چھوٹی ٹیموں کی بڑی جنگ، سبز طوفان کامیاب

آئرلینڈ نے عالمی کپ 2011ء میں اپنی شاندار کارکردگی کا اختتام ایک اور فتح کے ساتھ کیااور نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 307 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم کا بیڑہ پار لگانے کا سہرا پال اسٹرلنگ کو جاتا ہے جنہوں نے 72 گیندوں پر…

انگلستان کے حوصلوں کا مزید امتحان، اجمل شہزاد بھی زخمی ہو کر عالمی کپ سے باہر

گو کہ عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کی امیدیں اب بھی باقی ہیں لیکن ان کے تیز گیند باز اجمل شہزاد کے لیے عالمی کپ کا اختتام ہو چکا ہے۔ وہ ران کے پٹھے چڑھ جانے کے باعث ٹورنامنٹ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ انگلستان دو حوالوں سے…

پاکستانی کھلاڑیوں پر بدعنوانی کے مقدمے کی باضابطہ سماعت 20 مئی سے ہوگی

پاکستان کے تین کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے خلاف دھوکہ دہی اور بد عنوانی کے مقدمے کی سماعت کا باضابطہ آغاز 20 مئی سے ہوگا۔ ایک برطانوی عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی باضابطہ سماعت کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تینوں…

شعیب اختر عالمی کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

پاکستان کے برق رفتار گیند باز شعیب اختر عالمی کپ 2011ء کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلے کا اعلان جمعرات کی صبح کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شعیب اختر پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی…

انگلستان کی فتح، عالمی کپ میں امیدیں برقرار، بنگلہ دیش سولی پر

عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کا مقابلہ ہو، اور سنسنی خیز نہ ہو؟ ایسا ہو نہیں سکتا۔ انگلستان نے مسلسل چھٹے میچ میں اپنے تماشائیوں کو آخری لمحات تک سولی پر لٹکائے رکھا اور بالآخر آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز…

ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل انگلستان پریشان، اہم کھلاڑی بیمار

انگلستان عالمی کپ میں اپنا اہم ترین میچ میں 17 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا کیونکہ اس میچ میں فتح عالمی کپ میں اس کی امیدوں کوبرقرار رکھے گی اور شکست اس کی واپسی کا پروانہ ہوگی۔ لیکن اس اہم میچ سے قبل ہی اس کے تین اہم ترین کھلاڑی…

’کوئی ڈر نہیں‘ کوارٹر فائنل میں بھارت کا سامنا کرنے کی خواہش ہے، آفریدی

پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کا کوارٹر فائنل بھارت میں کھیلنے سے ہرگز نہيں گھبراتے بلکہ انہوں نے اصرار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پڑوسی ممالک کے درمیان…