تنخواہیں کاٹ لیں، لیکن کرکٹ کم کریں

کسی زمانے میں کرکٹ دنیا کا سست ترین کھیل ہوا کرتا تھا۔ پانچ روزہ مقابلے، جن میں نتیجے کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا تھا بلکہ زیادہ تر مقابلے بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ہی ختم ہو جاتے تھے۔ ان پانچ دنوں کے درمیان میں ایک دن کا وقفہ تک ہوتا تھا۔ پھر…

جب منزل صرف دو قدم دور تھی

یہ بات تو یقینی تھی کہ چٹاگانگ میں سوموار کی صبح یادگار ہوگی، چاہے مقابلہ انگلستان جیتے یا بنگلہ دیش۔ لیکن اگر بنگلہ دیش جیتتا تو زیادہ تاریخی موقع ہوتا کیونکہ 'بابائے کرکٹ' انگلستان کے خلاف بنگال کے شیروں نے کبھی کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا اور یہ…

دھونی 9 ہزاری منصب پر

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا۔ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے تاریخ کے تیسرے وکٹ کیپر بنے اور یہ کارنامہ کسی بھی وکٹ کیپر کے مقابلے…

انگلستان نے بنگلہ دیشیوں کے دل توڑ دیے

چٹاگانگ کی ایک "ظالم" صبح نے میزبان ملک کے ارمانوں پر اوس ڈال دی کیونکہ انگلستان نے آخری دونوں وکٹیں حاصل کرکے پہلا ٹیسٹ محض 22 رنز کے فرق سے جیت لیا ہے۔ یوں بنگلہ دیش انگلستان کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ پہلے ٹیسٹ کے…

چٹاگانگ ٹیسٹ ہیجان خیز مرحلے میں

انگلستان کو صرف دو وکٹوں کی ضرورت ہے اور بنگلہ دیش کو محض 33 رنز کی، یعنی چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ اپنے انتہائی سنسنی خیز انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انگلستان دنیائے ٹیسٹ کے کم عمر ترین حریف کے خلاف پہلی شکست سے بچنے کی کوشش کرے گا جبکہ بنگلہ دیش…

شین واٹسن کو "بیماری" قرار دیا تھا، کلارک کا اعتراف

کرکٹ میں "ڈریسنگ روم" رازوں کا قبرستان ہوتا ہے اور ہر اہم کھلاڑی ان مزاروں کا مجاور۔ ان کے سینوں پر ایک بوجھ ہوتا ہے، جو تب اترتا ہے جب "ضمیر" جاگتا ہے۔ جیسے چند دن پہلے جاوید میانداد کا "ضمیر" جاگتے جاگتے رہ گیا، خیر یہ تو مذاق تھا۔ لیکن…

اگر ویسٹ انڈیز جیت جاتا تو؟؟

ویسٹ انڈیز فتح سے صرف 83 رنز کے فاصلے پر تھا، اننگز کا 95 واں اوور جاری تھا کہ جس میں پاکستان نے اپنا دوسرا اور آخری ریویو بھی گنوایا، جو پاکستان کی وکٹ کے لیے بے چینی کو ظاہر کرنے کے لیے کافی تھا۔ ڈیرن براوو سنچری کے بعد ہر لمحے ویسٹ انڈیز…

پہلی اننگز کے شیر، دوسری اننگز میں ڈھیر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے بارے میں شروع میں یہی سمجھا جا رہا تھا کہ یہ بے جوڑ مقابلہ ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں شامل پاکستان ویسٹ انڈیز کو کچل کر رکھ دے گا۔ خاص طور پر پہلے بلے…

ریکارڈ توڑ، ریکارڈ ساز یاسر شاہ، تیز ترین 100 وکٹیں

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی میں جاری تاریخی ٹیسٹ مقابلے میں اپنا 100 واں شکار کرلیا ہے اور یوں وہ سب سے کم مقابلوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ یاسر شاہ کا 17 واں میچ ہے جس…

ٹام لیتھم 'بیٹ کیری' کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز

دھرم شالا کے خوبصورت میدان پر بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میں نیوزی لینڈ کی تو ایک نہ چلی، پوری ٹیم صرف 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی لیکن اس مایوس کن کارکردگی کے دوران اوپنر ٹام لیتھم ایک کنارے سے جمے رہے، یہاں تک کہ نئی تاریخ رقم کرگئے۔ ٹام 'بیٹ…