ممبئی میں "گیل طوفان"، انگلستان 182 رنز بنا کر بھی ہار گیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر اپنے خطرناک ارادے ظاہر کیے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو بری طرح چت کرکے ظاہر کیا کہ اس کو نظر انداز کرنے والے کتنی بڑی غلطی پر ہیں تو پھر ویسٹ انڈیز کیوں پیچھے رہے؟ کرس گیل کی 47 گیندوں پر سنچری کی مدد سے اس نے…

گڑھا نیوزی لینڈ کے لیے کھودا، بھارت خود گرگیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے ہاتھوں کبھی شکست نہیں کھائی تھی اور آج بھارت نے اسپن مددگار وکٹ کے بل بوتے پر تاریخ کا دھارا پلٹنا چاہا، لیکن "الٹی ہوگئی سب تدبیریں"، کیونکہ نیوزی لینڈ کے لیے جو گڑھا کھودا گیا تھا، بھارت…

آسٹریلیا چیمپئن بنے گا، گریم سوان کی محمد عامر کی واپسی پر بھی کڑی تنقید

ٹی ٹوئنٹی کے سابق عالمی چیمپئن انگلستان کے گریم سوان کہتے ہیں کہ اس مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لیے مضبوط ترین امیدوار آسٹریلیا ہے جبکہ انہوں نے محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر بھی سخت تنقید کی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آج، منگل، سے…

پاکستان نے لہو گرما لیا، وارم-اپ میں سری لنکا کو شکست

بھارت کے لیے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کا پہلا وارم-اپ مقابلہ تو نہ ہو سکا لیکن دوسرے میں سری لنکا کے خلاف ایک بہترین کامیابی کے ساتھ حوصلے ضرور بلند ہوگئے ہیں۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے پاک-لنکا مقابلے میں پاکستان نے محمد…

تمیم کی سنچری کے سامنے عمان کے ارمان ٹھنڈے

ہر گزرتے مقابلے کے ساتھ تمیم اقبال خطرناک روپ دھارتے چلے جا رہے ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیدرلینڈز کے خلاف ناٹ آؤٹ 83 اور آئرلینڈ کے مقابلے میں 47 رنز بنانے کے بعد اہم ترین مقابلے میں بنگلہ دیشی بلے باز نے ناقابل شکست سنچری بنا ڈالی اور…

آئرلینڈ کی مہم کا مایوس کن اختتام، نیدرلینڈز نے بھی ہرا دیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کی مہم کا اختتام بھی مایوس کن ہوا ہے اور آخری مقابلے میں نیدرلینڈز کے ہاتھو ں شکست کے بعد وہ خالی دامن واپس گیا ہے۔ کوالیفائنگ مرحلے کے آخری روز کا پہلا مقابلہ ہی بارش کی نذر ہوگیا اور صرف 6 اوورز فی اننگز تک…

اسکاٹ لینڈ کو آخری مقابلے میں پہلی کامیابی

جب ناگ پور میں بارش شروع ہوئی تو ایسا لگ رہا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کو آخری مقابلے میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اب مزید انتظار کرنا پڑے گا لیکن بالآخر قسمت اسکاٹ لینڈ پر مہربان ہوئی اور اس نے 10 اوورز میں درکار 76 رنز کا ہدف آٹھ اوورز میں…

افغانستان زمبابوے کو روندتا ہوا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

محمد شہزاد کی اور طوفانی اننگز اور محمد نبی اور سمیع اللہ شنواری کی فیصلہ کن شراکت داری کے بعد جو کام رہ گیا تھا وہ گیندبازوں نے انجام دیا اور یوں افغانستان زمبابوے کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اگلے مرحلے "سپر 10" میں…

بارش نے کہیں کا نہ چھوڑا، آئرلینڈ بھی باہر

بین الاقوامی سطح پر جب بھی موقع ملے آئرلینڈ اپنی بساط سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتا ہے لیکن اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک تو عمان کے ہاتھوں شکست نے اسے گھاؤ دیے اور جو کسر رہ گئی تھی وہ دھرم شالا کی بارش نے پوری کردی کی، جس کی وجہ سے وہ دو…

بارش نےنیدرلینڈز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر کردیا

بارش آئی اور اپنے ساتھ نیدرلینڈز کے امکانات بہا لے گئی۔ عمان کے خلاف مقابلے میں ایک گیند تک پھینکی نہ جا سکی اور یوں ہر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں یادگار کارکردگی دکھانے والے نیدرلینڈز کی کہانی تمام ہوئی۔ لگتا ہے اس مرتبہ قسمت عمان کے ساتھ ہے۔…