اینڈرسن پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئے

ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ "آگئی میدان میں" لیکن مایوسی ہوئی کہ یہ مکمل طور پر یکطرفہ اور مختصر ترین مقابلہ رہا۔ پہلے دن کے پہلے سیشن میں تین وکٹیں گرنے کے بعد جب انگلستان صرف 83 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکا تھا تو اتنا…

اینڈرسن نے 'لیجنڈ' کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا

سری لنکا اور انگلستان کے مابین پہلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکی ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد سے اب تک آف سیزن تھا۔ جس کا خاتمہ ہيڈنگلی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے ہوا ہے۔ انگلستان نے ابتدائی…

مسلسل چار چھکے اور ویسٹ انڈیز بن گیا چیمپئن، چیمپئن!!!

کیا ایک طویل زوال کے بعد ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر عروج کی راہ پر گامزن ہے؟ ابھی ڈیڑھ مہینہ پہلے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا، اس کے بعد آج دوپہر میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور پھر کلکتہ کے اسی میدان پر آخری اوور میں کارلوس بریتھویٹ کے لگاتار چار…

"سانحہ بنگال" میں سب کے لیے سبق

بنگلہ دیش کی گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے کارکردگی بہت نمایاں ہے، خاص طور پر محدود طرز کی کرکٹ میں کہ جس میں وہ عالمی کپ 2015ء کو کوارٹر فائنل تک پہنچا، پھر پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ایک روزہ سیریز میں شکست دی اور حال ہی میں…

آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، بنگلہ دیش دیوار سے لگ گیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کا اہم مقابلہ توقعات کے عین مطابق آسٹریلیا کی کامیابی پر منتج ہوا لیکن یہ فتح صرف تین وکٹوں سے حاصل کی گئی، جس میں اصل ہاتھ صرف اور صرف آسٹریلیا کا تھا کہ جو…

دفاعی چیمپئن سری لنکا کا حال پتلا، ویسٹ انڈیز کی شاندار کامیابی

انگلستان کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے حوصلے اس وقت بلندیوں پر ہیں۔ اپنے اہم مقابلے میں اس نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو بغیر کرس گیل کے ہی چت کردیا اور یوں دونوں میچز جیت کر گروپ 1 میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔…

جنوبی افریقہ 'بلند حوصلہ' افغانستان پر قابو پانے میں کامیاب

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء میں ممکنہ حد تک بدترین آغاز کے بعد بالآخر جنوبی افریقہ نے افغانستان پر قابو پا کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر ہی لی ہے۔ پھر بھی افغانستان نے جس طرح جم کر 'پروٹیز' کا مقابلہ کیا، اس نے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا…

"کب پھوڑیں گے یار؟" کوہلی کا کمال، پاکستان کو پھر شکست

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز کی ناقابل یقین حد تک مشکل وکٹ پر ویراٹ کوہلی نے ثابت کیا کہ آخر انہیں دنیا کا بہترین بلے باز کیوں سمجھا جاتا ہے؟ ایک ایسی پچ کہ جہاں پاکستان بہتر بلے بازی دکھانے کے بعد 18 اوورز میں 118 رنز بنا پایا اور بھارت بھی تعاقب…

نیوزی لینڈ کا دوسرا بڑا شکار، آسٹریلیا بھی گیا

نیوزی لینڈ نے مچل میک کلیناگھن کی شاندار باؤلنگ اور کپتان کین ولیم سن کے دلچسپ قائدانہ فیصلوں کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف اہم معرکہ بھی جیت لیا اور یوں ابتدائی دونوں مقابلوں میں فتوحات حاصل کرکے سیمی فائنل کی جانب اہم پیش قدمی کی ہے۔…

افغانستان کو ہرا کر سری لنکا نے اوسان بحال کرلیے

ایشیا کپ میں بری طرح ناکامی اور اس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل وارم-اپ میں شکست نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ بدترین حالات میں افغانستان کے مقابلے میں ایک اچھی کامیابی نے اس کے اوسان خاصی حد تک بحال کردیے ہوں…