سنجے بانگر بھارتی ٹیم کے عارضی کوچ بنا دیے گئے

بھارت نے سابق آل راؤنڈر سنجے بانگر کو دورۂ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا عارضی ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ بانگر اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ان کے ساتھ…

بھارت کے نئے کھلاڑی: کہانی محنت، استقامت اور ثابت قدمی کی

بھارت نے زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے دستے کا اعلان کردیا ہے کہ جہاں ٹیم تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد کیریبیئن جزائر پہنچے گی جہاں چار ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ کھیل پر کڑی نگاہیں رکھنے والوں کے لیے بھارتی دستوں میں…

دورۂ انگلستان، پاکستان کے 21 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان ہوگیا

سال 2016ء میں دورۂ انگلستان پاکستان کی دوسری بڑی مہم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بدترین ناکامی کے بعد یہاں بہتر نتیجہ لانا بہت ضروری ہے اور یہ نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا پہلا اور بہت بڑا امتحان ہوگا۔ آج ایک اہم مرحلہ…

پانچ کھلاڑی جنہیں کوہلی نے گہنا دیا

ویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیئر لیگ 2016ء کے فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ اس مقام تک پہنچانے میں خود کوہلی کا کردار سب سے اہم ہے، جنہوں نے سفر میں کئی ریکارڈز توڑے ہیں۔ آئی پی ایل 9 میں کوہلی کی کارکردگی نے کئی کھلاڑیوں کو گہنا…

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، اسمتھ گلابی گیند سے پریشان

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے گابا، برسبین میں گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، جو پاکستان کے آئندہ دورۂ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ اسمتھ کہتے ہیں کہ انہیں ایک تیز پچ کی توقع ہے اور یہ دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہوگا،…

ستمبر میں 'چھوٹی آئی پی ایل' کا امکان

انڈین پریمیئر لیگ کا جوش اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور طویل، اکتا دینے والے، پہلے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ اب اب پلے-آف مقابلوں کا آغاز ہو چکا ہے یعنی صرف چند ہی دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی لیگ کا ایک اور سیزن مکمل ہو جائے گا۔ لیکن اس کی…

آئی پی ایل 2016ء کا پہلا مرحلہ، اعداد و شمار کی نظر میں

دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ "آئی پی ایل" کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اب چار ٹیمیں 'پلے آف' میں ہیں اور سبھی کی نظریں ٹرافی پر ہیں لیکن ہماری نظر اعداد و شمار پر جا رہی ہے۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں، آئی پی ایل اعداد و شمار کی نظر سے۔…

بین اسٹوکس پوری سیریز سے باہر، کرس ووکس طلب

بین اسٹوکس گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور اب جولائی میں پاکستان کے دورۂ انگلستان سے قبل ان کی واپسی کے امکانات نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے، لیڈز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن انہیں…

انگلستان کے لیے اہم کامیابی لیکن منزل ابھی دور

ایک اننگز اور 88 رنز کی بڑی فتح، انگلستان کا اعتماد اب بلندیوں کو چھو رہا ہوگا لیکن یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ سوائے جونی بیئرسٹو اور ایلکس ہیلز کے کوئی انگلش بلے باز سری لنکا کی باؤلنگ سامنے ٹک نہیں پایا تھا۔ خاص طور پر ابتدائی بلے بازوں کو…

دورۂ زمبابوے، بھارت نے تمام اہم کھلاڑیوں کو باہر کردیا

بھارت نے اگلے مہینے دورۂ زمبابوے کے لیے ایک کمزور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دستے کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ ایسے کھلاڑی شامل ہیں، جنہوں نے کبھی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی اور ودربھا کے بلے باز فیض فضل ان میں سے ایک ہیں۔ بی سی سی آئی کی…