یہ معجزہ ہی تھا!!

معجزہ صرف یہی تو نہیں کہ 9 ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے بلکہ معجزہ تو یہ بھی ہے مصباح الحق آسٹریلین باؤلرز چیر پھاڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرڈالیں اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج…

قیادت کا بحران: ویکھی جا مولا دے رنگ!

ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ”پلیئرز پاور“ اتنی تگڑی تھی کھلاڑی ،کپتان کو گرانے کے لیے اس کے خلاف قرآن مجید پر حلف لینے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے اور اپنی مرضی کے گورے کوچ کو ”امپورٹ“ کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کے سامنے ڈٹ بھی جایا کرتے تھے…

[باؤنسرز] نوجوانوں کا بے سمت ریوڑ

اگر ورلڈ چمپئن سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا یا آئی پی ایل کے تجربے سے مالا مال بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ہار کا صدمہ برداشت کرنا پڑتا تو یہ شاید قابل قبول ہوتا مگرچار نئے کھلاڑیوں اور پہلی مرتبہ کپتانی کرنے والے آرون فنچ…

شاہد آفریدی دوبارہ کپتان، کیا ریورس گیئر لگ چکا ہے؟

پانچ مہینوں کے طویل انتظار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی پٹاری سے شاہد آفریدی کا نام نکلا ہے جنہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء تک کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ مختصر ترین طرز میں کپتانی کے لیے نوجوان احمد شہزاد، فواد عالم…

اجمل کو بچانے کے لیے ’’دوسرا‘‘ طریقہ اختیار کرنا ہوگا

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا جانا کرکٹ کے حلقوں میں بہت بڑی اور پاکستان کے لیے بہت بری خبر ہے جس نے پاکستانی شائقین کے دل توڑ کر رکھ دیے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ ورلڈ کپ کے آغازسے چند ماہ قبل پاکستان کے ٹاپ باؤلرز کسی…

کیا چیئرمین ’’ڈان‘‘ کو ’’بولڈ‘‘ کریں گے؟

ہر دور میں پاکستان کرکٹ میں کوئی نہ کوئی شخصیت ضرور حاوی رہی ہے۔ چیئرمین کا کردار تو خیر ہر دور میں اہم رہا ہے مگر یہاں کبھی کپتان اور بسا اوقات کوچ بھی حرف آخر بنے رہے ہیں جبکہ اکثر و بیشتر پلیئرز پاور نے بھی پاکستان کرکٹ کو ’’یرغمال‘‘…

کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل ہے؟

2009ء کے آغاز میں پاکستانی ٹیم لاہور کے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف محض75رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یہی میچ شعیب ملک کی کپتانی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ اب دمبولا میں 102کا ہندسہ مصباح کو کپتانی سے برطرف کرنے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ…

کچرے کا ڈھیر!!

دمبولا میں توسری لنکن باؤلرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کا ’’دم‘‘ہی نکال دیا جس کے سرفہرست بلے باز ذرا سی اچھال والی وکٹ پر سری لنکا کے تیزباؤلرز کے سامنے کانپتے ہوئے میدان میں اترے اور ہانپتے ہوئے واپس آ گئے۔ دورۂ سری لنکا نے خالی ہاتھ لوٹنے…

عالمی کپ کی تیاری، ہم کہاں کھڑے ہیں؟

ہرارے میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کے’’کرارے‘‘ اسٹروکس دیکھے تو حیرت ہوئی کہ دنیا کی سرفہرست ٹیمیں کس معیار کی کرکٹ کھیل رہی ہیں اور سبز وردیاں پہنے ہمارے کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں؟ آسٹریلیا کے 327 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے…

میں نجم سیٹھی کا مداح ہوں!!

’’35 پنکچروں‘‘ کے الزام میں کس قدر سچائی ہے اس کی بابت میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا لیکن جس مہارت سے نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کو ٹھوکر مار کر قومی کرکٹ کے معاملات اور تمام فیصلوں کا اختیار اپنے قبضے میں کیا ہے، اس کے…