کیا سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو پائے گا؟

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کے بعد اب صرف تین مہینے کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ فروری کے اوائل میں ہم متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر ایک اور زبردست سیزن شروع ہوتے دیکھیں گے کہ جس کا اختتام ممکنہ طور پر لاہور…

مرکزی معاہدے، عمر اکمل اور احمد شہزاد نچلے ترین درجے پر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹس یعنی مرکزی معاہدوں سے نوازنے کا اعلان کردیا ہے۔ چار زمروں پر مشتمل یہ معاہدہ اگلے ایک سال کے لیے ہے۔ اگر گزشتہ معاہدوں کو مدنظر رکھا جائے تو موجودہ اعلان میں بہت سے اہم کھلاڑی زیر و زبر…

نومبر میں قلندروں کا مقابلہ سڈنی تھنڈر اور سکسرز سے

بین الااقوامی کرکٹ میں کسی بڑے ٹورنامنٹ سے قبل ملکوں کے مابین مقابلے تو ہم دیکھتے ہی آئے ہیں لیکن جب سے دنیائے کرکٹ میں لیگز کا چلن عام ہوا ہے، ان کے درمیان سوائے ایک متروکہ چیمپیئنز لیگ کے کچھ نہیں ہوا۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ باہم روابط…

کرکٹ کے ناقابل بیان لمحات

جب برا وقت چل رہا ہو تو چاہے اونٹ پر بیٹھے ہوں، کتا کاٹ لیتا ہے۔ ایسی انہونی کو قسمت و حالات کی ستم ظریفی کہہ کر نظر انداز کر سکتے ہیں لیکن شرمندگی کا احساس عرصے تک چمٹا رہتا ہے۔ ایسے واقعات سے زندگی کا کوئی شعبہ محفوظ نہیں، اب کرکٹ کو ہی…

مین آف دی میچ، ڈی آر ایس!

چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کا سہرا بین اسٹوکس کے سر باندھا جا رہا ہے جو بظاہر ٹھیک بھی لگتا ہے۔ بین کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ہی میزبان سے فتح کا خواب چھینا اور مرد میدان قرار بھی بنایا۔ لیکن جب کھلاڑیوں کی کارکردگی…

بین اسٹوکس کے گن گائے جانے لگے

پاکستانیوں کو تو بین اسٹوکس کی صلاحیتوں کا اندازہ اسی وقت ہوگیا تھا جب پاکستان انگلستان کے دورے پر تھا۔ لیکن اسٹوکس تنہا میچ کا پانسہ کیسے پلٹ سکتے ہیں، اس کا اندازہ اب سب کوہوگیا ہے۔ اب ایک دنیا اسٹوکس کی صلاحیتوں کی معترف ہو چکی ہے۔ خاص…

چھوٹے میاں سبحان اللہ!

بین الاقوامی کرکٹ میں بھائیوں کا کھیلنا اب عام سی بات لگتی ہے۔ پاکستان کے مشہور محمد برادران سے لے کر آسٹریلیا کے وا اور چیپل برادران تک ایک طویل فہرست ایسی موجود ہے۔ پھر باپ کے بعد بیٹے کا بھی کرکٹ سے منسلک ہونا بھی انہونی بات نہیں۔ حنیف…

چٹاگانگ نے "بہترین" امپائر کو "بدترین" بنا دیا

بنگلہ دیش اور انگلستان کا چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 22 رنز سے مہمانوں کے نام رہا یعنی "بنگال کے شیروں" نے فتح کا سب سے شاندار موقع ضائع کردیا۔ یہ ٹیسٹ جہاں دونوں ٹیموں کے لیے لمحہ بہ لمحہ اعصاب شکن تھا وہیں…

جنگل میں مور ناچا، کس نے دیکھا

پاک-ویسٹ انڈیز ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں توقع سے کم لیکن مقابلے کے لیے کافی 446 رنز کا مجموعہ اکٹھا کیا ہے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی محتاط بلے بازی جاری ہے جسے دن کے آخری لمحات میں پے در پے کچھ وکٹیں گرنے سے خاصا نقصان…

خبردار پاکستان! ویسٹ انڈیز جوابی وار کر سکتا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مصباح الیون کو خبردار کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرگز ہلکا نہ لیں، ان میں پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، اسے وہ پہلے ٹیسٹ میں ایک حد تک ثابت بھی کر چکے ہیں۔ پاکستان نے دبئی میں…