پاکستان پر گہرے بادل منڈلانے لگے؟

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کا آغاز ہی "نیک" نہیں ہے۔ پہلے تو ویسٹ انڈیز جیسے کمزور دستے کے ہاتھوں آخری مقابلے میں شکست کا بوجھ لئے نیوزی لینڈ پہنچے۔ تیز پچوں پر ہوا میں تیرتی گیندوں کا سامنا کرنا پاکستانی بلے بازوں کے لیے کبھی آسان نہیں…

گیند سے چھیڑچھاڑ، دو پلیسی پھر پکڑ لیے گئے

ویسے تو ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کی شکست اب کوئی انہونی بات نہیں رہی مگر دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جس طرح جنوبی افریقہ کے مقابلے میں اس کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں، اس نے آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک طرف جہاں…

اصل امتحان دورۂ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا یاترا ہوگا، وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الیون کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو دورہ نیوزی لینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا یاترا ہی ثابت ہوگا۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات کی دھیمی وکٹوں پر کھیلنا اور کیویز اور کینگروز کی سرزمین…

جب بیٹسمین گم ہونے کی وجہ سے آؤٹ ہوا

کسی بھی عمر کے فرد کے سامنے کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے کا ذکر کر دیں۔ پہلا سوال ہی زبان پر یہ ہوگا کہ کیسے آؤٹ ہوا؟ کلین بولڈ؟ کیچ، اسٹمپڈ؟ ایل بی ڈبلیو یا رن آؤٹ؟ کیونکہ آؤٹ ہونے کے پانچ طریقے معروف ہیں، اس لیے عام افراد انہی سے واقف ہیں

پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ منصوبے کے مطابق ہوگا

نیوزی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے کی خبر نے جہاں وہاں کے پریشان کیا، وہیں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اراکین کے اہل خانہ اور مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔ پاکستان کی نہ صرف مردوں کی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں ہے بلکہ خواتین ٹیم بھی…

برائن لارا، ہارے ہوئے لشکر کا جیتا ہوا سپاہی

پرکشش شخصیت، پستی مائل قد، بائیں ہاتھ میں بلّا پکڑے اور ذرا سا گھٹنوں کی طرف جھک کر ایک مخصوص انداز سے گیند کو باؤنڈی کی راہ دکھانے والے "برائن لارا" سے کون واقف نہیں ہوگا. ایک وقت تھا گیند بازی میں وسیم اکرم اور بلے بازی میں برائن لارا…

"عظیم آسٹریلیا" دھول چاٹتا ہوا، 85 پر آل آؤٹ!

آسٹریلیا واقعی ایک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ کچھ کچھ اندازہ تو سری لنکا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست سے ہوگیا تھا، پھر جنوبی افریقہ میں تمام ایک روزہ مقابلوں میں شکست کھائی لیکن 'اوے' سیریز کہہ کر صرف نظر کیا جا سکتا تھا لیکن پرتھ میں شکست کے…

پانچ باہر، چھ زخمی، نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

ایک ہفتہ بعد نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ مقابلوں کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کے لیے پاکستان کے دستے کا اعلان تو پہلے ہی ہوچکا ہے اور اب نیوزی لینڈ نے بھی کین ولیم سن کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دورۂ بھارت میں شرمناک شکست…

ہیراتھ "فاتح عالم" بن گئے

تجربہ کار کھلاڑیوں کے اوپر تلے بین الااقوامی کرکٹ سے الگ ہونے سے سری لنکا کچھ عرصہ کافی مشکلات کا شکار رہا، مگر اب لگتا ہے 'لنکن ٹائیگرز' ترنگ پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی مثال آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں چاروں خانے چت کرنا…

ویمنز ورلڈ کپ کا منظرنامہ

آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے ساتویں اور آخری مرحلے کا آغاز رواں ماہ ہوگا لیکن اب تک صرف آسٹریلیا ہی ہے جو ورلڈ کپ 2017ء میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے، باقی چھ ٹیموں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے کہ کون باقی تین مقامات پر قبضہ…