زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

آسٹریلیا شاندار بلے بازی کی بدولت سیریز جیت گیا

اِن فارم مائیکل ہسی کی شاندار بلے بازی اور بحیثیت کپتان مائیکل کلارک کی پہلی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ بچا کر بالآخر کوئی ٹیسٹ سیریز جیت ہی لی۔ اس یادگار کامیابی کی بدولت آسٹریلیا عالمی درجہ بندی میں ترقی پاتے ہوئے چوتھی پوزیشن…

آسٹریلین کوچ ٹم نیلسن عہدے سے مستعفی

آسٹریلیا کے کوچ ٹم نیلسن نے سری لنکا کے خلاف شاندار سیریز فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 2007ء میں جان بکانن کی جگہ آسٹریلیا کی کوچنگ سنبھالنے والے ٹم نیلسن نے یہ اعلان منکل کو کولمبو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان…

موسم سری لنکا پر مہربان؛ آسٹریلیا کے خلاف شکست سے بچالیا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا. موجودہ سیریز میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد اسے سری لنکن ٹیم کے لیے اطمینان بخش نتیجہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا. لیکن اس کے باوجود…

رکی پونٹنگ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے

آسٹریلیا کے اہم بلے باز رکی پونٹنگ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت کے باعث وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں اور جمعرات سے کانڈی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ ان…

سری لنکا پہلے ٹیسٹ میں پسپا؛ آسٹریلیا 125 رنز سے فتحیاب

ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے بعد آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ہی ٹیسٹ مقابلے میں شکست دے کر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور ہر طرز کی کرکٹ میں اپنا لوہا منوالیا ہے. مائیکل کلارک کی قیادت میں پہلی بار میدان میں اترنے…

مالنگا کی شاندار ہیٹ ٹرک؛ کینگروز نے گھٹنے ٹیک دیئے

گیند کرانے کے جداگانہ انداز کے حامل سری لنکن گیند باز لاستھ مالنگا نے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی تیسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی. سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین پانچواں اور آخری میچ لاستھ مالنگا کی شاندار ہیٹ ٹرک اور مہیلا جے وردھنے و…

آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا چاروں شانے چت، سیریز ہاتھ سے گئی

سری لنکا کو سیریز میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے جس مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے اور کامیابی کی ضرورت تھی، اسی میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے چوتھے معرکے میں…

آسٹریلیا کا دوبارہ حکمرانی کا خواب، وسیع پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا اعلان

دنیائے کرکٹ پر ایک دہائی تک بلاشرکت غیرے حکمرانی کرنے والا آسٹریلیا کچھ عرصے سے مستقل غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کی بدترین مثال گزشتہ ایشیز سیریز تھی، جس میں آسٹریلیا اپنی ہی سرزمین پر 3-1 کی ہزیمت آمیز شکست سے دوچار…

آخری دو مقابلوں کے لیے سری لنکا نے چندیمال اور ہیراتھ کو باہر کر دیا

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری دو مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور نوجوان بلے باز دنیش چندیمال اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کو باہر نکال دیا ہے۔ سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور میزبان سری لنکا کو…

سری لنکا کا زبردست کم بیک؛ کینگروز کو 78 رنز سے شکست

آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو مقابلوں میں شکست کھانے والی سری لنکن ٹیم سیریز میں آسانی سے ہار ماننے کے لیے تیار نظر نہیں آتی جس کا اظہار میزبان ٹیم نے آج کھیلے گئے تیسرے مقابلہ میں کینگروز کو 78 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر کیا. مہند راجا پکسے…