زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

عالمی کپ 1996ء کے سیمی فائنل پر ونود کامبلی کا بیوقوفانہ تجزیہ

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو برطانوی عدالت نے سزا کیا سنائی کہ دنیائے کرکٹ کی کئی بے لگام زبانیں حرکت میں آگئیں۔ کسی کے سزا یافتہ کھلاڑیوں کے ملک سے بغض و عداوت کے جذبہ نے جوش مارا تو وہ اس ملک کے کرکٹ کھیلنے پر ہی پابندی عائد کرنے…

ویسٹ انڈیز کو اننگز سے شکست، بھارت سیریز جیتنے میں کامیاب

بھارت نے نہ صرف بلے بازی بلکہ اسپن گیند بازی میں بھی اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھیل کے تمام شعبوں میں چت کر دیا اور کولکتہ کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ با آسانی ایک اننگز اور 15 رنز سے جیت لیا۔ یوں بھارت…

دورۂ بھارت کا ایک روزہ مرحلہ، ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان، گیل اور براوو بدستور باہر

ویسٹ انڈیز نے دورۂ بھارت کے محدود اوورز کے مرحلے کے لیے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں جیسن محمد اور سنیل نرائن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کو حال ہی میں کھیلے گئے مقامی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے…

ویسٹ انڈیز میں 'آخری دھکا' دینے کی صلاحیت کی کمی، پہلا ٹیسٹ بھارت لے اڑا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ گو کہ میزبان ٹیم کے حق میں تمام ہوا لیکن ویسٹ انڈیز مقابلے کے پہلے نصف حصے تک تو بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تاہم دوسرے حصے میں 'کالی آندھی' میں صرف آخری دھکا دینے کی صلاحیت کی کمی دکھائی دی جس کا…

صرف کھلاڑی ہی نہیں امپائر بھی فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیں؛ للت مودی کا انکشاف

بھارتی پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں محض کھلاڑی ہی نہيں بلکہ امپائر اور منتظمین بھی شامل ہوتے ہیں۔ للت مودی کا یہ بیان اس سمت میں بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ کے اس عہدے…

انگلستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی کامیاب

انگلستان نے ثابت کر دیا کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں اسے اول پوزیشن کیوں حاصل ہوئی ہے، اور بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تمام تر مقابلوں میں شکست کے باوجود واحد ٹی ٹوئنٹی میں اس نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے با آسانی 6 وکٹوں…

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی دستے کا اعلان، ہربھجن بدستور باہر

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں اسپنر ہربھجن سنگھ شامل نہیں ہیں۔ جبکہ وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر، گوتم گمبھیراور یوراج سنگھ اپنی انجریز سے صحت یابی کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔…

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، دھونی کو آرام دیے جانے کا امکان

انگلستان کو 5-0 سے کچلنے کے بعد اب بھارت ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان آج کولکتہ میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ اُس وقت سلیکشن کمیٹی کو درپیش سب سے بڑا سوال کپتان مہندر…

دھونی کا سیلاب انگلستان کو بہا لے گیا، بھارت نے کلین سویپ کا بدلہ لے لیا

مہندر سنگھ دھونی کے بلے سے اگلتے رنوں کا سیلاب ایک مرتبہ پھر انگلستان کو بہا لے گیا اور بھارت نے مسلسل پانچویں ایک روزہ میں انگلستان کو ہزیمت سے دوچار کر کے کلین سویپ کرتے ہوئے حالیہ دورۂ انگلستان کی ناکامی کے داغ کو کسی حد تک دھو ڈالا۔…

بھارت کی مسلسل چوتھی فتح، نظریں اب کلین سویپ پر

بھارت انگلستان کو محض ایک فتح کے لیے ویسے ہی ترسا رہا ہے، جیسا کہ حالیہ دورۂ انگلستان میں میزبان ٹیم نے بھارت کو تڑپایا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت نے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میں با آسانی 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر انگلستان کے…