زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

دھونی کا کمال، سیریز بھارت کے نام

بھارت کے ٹھنڈے مزاج کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سنسنی خیز لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھارت کو ایک مرتبہ پھر فتح سے ہمکنار کر دیا اور یوں انگلستان کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی سیریز جیت لی اور یوں حالیہ دورۂ انگلستان کی شکست کا کچھ…

بھارت اگلے ماہ سے ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ایک روزہ مقابلے بھی کھیلے گا۔ قبل ازیں صرف 3 ٹیسٹ مقابلوں کا اعلان کیا گیا تھا جن کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا۔ اعلان کردہ نئے شیڈول…

انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے بھارتی دستے کا اعلان

بھارت نے انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں رابن اُتھپّا کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ہربھجن سنگھ بدستور باہر رہیں گے۔ رابن نے آخری مرتبہ 3 سال قبل ایشیا کپ 2008ء میں…

انگلستان کو ایک اور ذلت آمیز شکست، بھارت کی برتری 2-0 ہو گئی

دنیائے کرکٹ کے مشکل ترین اہداف میں سے ایک بھارت کو اس کے میدان پر ہرانا ہے، اور انگلستان سے زیادہ اس کا تجربہ کس کو ہو رہا ہوگا؟ جو مسلسل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں 8 وکٹوں کی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے۔ بھارت نے ویرات…

'پیسہ بڑا ہے بھئی' محض 4 کروڑ کی عدم ادائیگی پر نشریات روک دی گئی

بھارت میں کرکٹ پیسہ ہے، اور پیسہ کرکٹ ہے۔ فضائی اداروں سے لے کر شراب سازوں تک اور اداکاروں سے لے کر فولاد سازوں تک سب اس 'کاروبار' میں جتے ہوئے ہیں۔ ان اداروں کو نہ کرکٹ سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ان کے شائقین کی جذباتی وابستگی سے، انہیں غرض ہے…

گھر کے شیر بالآخر کامیاب، پہلا ایک روزہ بھارت کے نام

حالیہ دورۂ انگلستان میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت نے حریف ٹیم کو اپنے میدان میں بلا کر پہلے ہی مقابلے میں چاروں شانے چت کر دیا۔ فتح میں اہم ترین کردار اِن فارم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارت کی اسپن جوڑی نے ادا کیا۔ دھونی کی شاندار 87…

پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کے دروازے بدستور بند

بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے اگلے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے انکار کر دیا، یوں آئی پی ایل 2012ء میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایکشن میں نظر نہیں آئے گا۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس جمعہ کو حیدرآباد دکن میں…

آئی پی ایل: پاکستان پر کوئی پابندی نہیں، گورننگ کونسل اجلاس میں شمولیت پر غور ہوگا

بھارتی پریمیر لیگ کے نئے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں پاکستان پر کوئی پابندی نہیں ہے اور گورننگ کونسل 4 اکتوبر کو اپنے اگلے اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی غور کرے گی۔ پاکستان کے کھلاڑی صرف اولین آئی پی ایل…

انگلستان کے خلاف ہوم سیریز؛ بھارت نے ناتجربہ کار دستے کا اعلان کر دیا

بھارت نے انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے اولین دو معرکوں کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں بڑے نام شامل نہیں ہیں۔ 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے اعلان کردہ دستے میں سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، ظہیر خان، یووراج سنگھ…

دورہ بھارت کے لیے انگلستانی دستے کا اعلان؛ کیون پیٹرسن کی واپسی

انگلستان نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے دورہ بھارت کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے. اس دورے میں دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جائے گے. چار ہفتوں پر مشتمل انگلستانی ٹیم کے اس…