زمرہ محفوظات

میدان

نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا کرکٹ میدان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ہے۔ کراچی کے ڈومیسٹک مقابلوں کا مرکز نیشنل اسٹیڈیم 34 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ کراچی کی آبادی کے پیشِ نظر نیشنل اسٹیڈیم کا رقبہ زیادہ نہیں…

قذافی اسٹیڈیم، لاہور

قذافی اسٹیڈیم، پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میدان ہے جو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں واقع ہے۔ مینارِ پاکستان ڈیزائن کرنے والے داغستانی نژاد ماہرِ تعمیرات نصر الدین مراد خان نے ہی قذافی اسٹیڈیم کا بھی ڈیزائن تیار کیا اور 1959ء میں اس…

ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم، چٹاگانگ

انڈر 19 ورلڈکپ کے انعقاد کے لیے 2004ء میں بنگلہ دیش کے معروف شہر چٹاگانگ میں چٹاگانگ ڈویژنل اسٹیڈیم کا قیام عمل میں آیا۔ بنگلہ دیشی سابق وزیر برائے افرادی قوت ظہور احمد چودھری سے منسوب کیے جانے کے بعد اب یہ میدان ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم کے…

شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم

متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ذکر ہو تو شارجہ کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ شارجہ کا کرکٹ میدان متحدہ عرب امارات ہی میں نہیں، بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ میدانوں میں امتیازی مقام رکھتا ہے۔ 1982ء میں قائم ہونے والے اس میدان پر 20 نومبر 2011ء کو…

شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ

'شیرِ بنگال' اے کے فضل الحق کے نام سے منسوب شیرِ بنگلہ کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم، بنگلہ دیش کا خوب صورت کرکٹ میدان ہے جو اعلیٰ درجے کی سہولیات سے آراستہ ہونے کے باعث برصغیر کے بہترین کرکٹ میدانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ…

دی اوول، لندن

انگلستان کے مشہور اور قدیم کرکٹ میدانوں میں سے ایک، اوول کا کرکٹ میدان، لندن کے ضلع کیننگٹن میں واقع ہے۔ ماضی میں اسے کیننگٹن اوول کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا ہے جب کہ گزشتہ سالوں میں اسے اسپانسرز کی وجہ سے بھی مختلف ناموں سے منسوب کیا…

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن

لارڈ کا کرکٹ میدان، جو لارڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کرکٹ کے مشہور و معروف میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ضلع سینٹ جانز ووڈ، لندن، انگلستان میں واقع ہے۔ اس کا نام اس کے بانی تھامس لارڈ (1755ء۔ 1832ء) کے نام پر رکھا گیا جو 1787ء سے 1802ء…

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا معروف کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو عالمی کپ 2011ء کے دوران بنگلہ دیش میں ہونے والے میچز کا مرکز ہوگا۔ یہ میدان قبل از تقسیم ہند کے معروف مسلم لیگی رہنما مولوی اے کے فضل الحق سے موسوم ہے جنہوں…

مہند راجاپکسے اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹا

سری لنکا نے عالمی کپ 2011ء کے لیے ایک نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا ہے جو ہمبنٹوٹا میں واقع ہے۔ 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کا حامل یہ میدان سری لنکا کے موجودہ صدر مہند راجاپکسے سے موسوم ہے۔ تقریبا 8 ملین ڈالرز کی لاگت سے نیا اسٹیڈیم تیار…

راناسنگھے پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

راناسنگھے پریماداسا اسٹیڈیم سری لنکا کے اہم کرکٹ میدانوں میں سے ایک ہے۔ یہ ملک کے سب سے بڑے شہر کولمبو میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم کو پہلی بار 1986ء میں پاکستان اور سری لنکا کے ایک روزہ میچ کی میزبانی بخشی گئی تاہم بارش کے باعث میچ میں ایک گیند…