زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

عالمی کپ: پاکستان تاریخ کے کمزور ترین باؤلنگ دستے کے ساتھ کھیلے گا

پاکستان نے اپنے تیسرے اہم گیندباز جنید خان سے محروم ہوجانے کے بعد اب ان کی جگہ راحت علی کو طلب کیا ہے، جس نے تمام فیصلوں کی طرح ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے کہ کیا پاکستان اتنے ناتجربہ کار باؤلنگ دستے کے ساتھ عالمی کپ میں کچھ کر بھی پائے…

عالمی کپ 2015ء: بلاول بھٹی باہر، راحت علی طلب

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ بلاول بھٹی کو عالمی کپ میں ممکنہ نشست سے محروم کرگیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ 2015ء کے لیے متبادل کے طور پر راحت علی کو طلب کرلیا ہے۔ پاکستان کے اہم تیز…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: لمحوں کی خطا، صدیوں کی سزا

عالمی کپ اپنے چھٹے ایڈیشن تک پہنچ گیا تھا،کئی یادگار مقابلے کھیلے گئے لیکن عالمی کپ کا دامن ابھی تک ایک زبردست پاک-بھارت مقابلے سے خالی تھا۔ 1992ء میں دونوں ٹیمیں پہلی بار عالمی کپ میں آمنے سامنے آئیں لیکن کوئی خاص معرکہ آرائی دیکھنے کو…

عالمی کپ میں پاک-بھارت مقابلہ، جوش و خروش عروج پر

کہنے کو تو کرکٹ محض ایک کھیل ہے، لیکن 15 فروری کو عالمی کپ میں پاک-بھارت مقابلے کے منتظر کھلاڑیوں اور دونوں کے کروڑوں پرستاروں کے لیے یہ صرف کھیل نہیں ہے۔ عالمی کپ 2015ء میں گروپ ’بی‘ کے اس مقابلے کے تمام ٹکٹ صرف 20 منٹوں میں فروخت…

دورۂ بنگلہ دیش پر ہمارے مطالبات منصفانہ ہیں: پاکستان

پاک-بنگلہ آئندہ سیریز میں منافع کا آدھا حصہ اور انڈر19 اور 'اے' ٹیموں کے دورۂ پاکستان کی تحریری ضمانت، یہ وہ مطالبات ہیں جو اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات کو ایک نازک موڑ پر لے آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کہتا ہے کہ اسے پاکستان کا کوئی…

نیوزی لینڈ چھا گیا، پاکستان قابل رحم حالت میں

عالمی کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے بارے میں اگر کسی کو شائبہ بھی تھا، تو نیپئر میں پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں جامع فتح کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ 119 رنز کی زبردست جیت نے میزبان کے حوصلوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے تو دوسری جانب پاکستان…

[ریکارڈز] بلاول بھٹی بدترین باؤلرز میں شامل

جنید خان کے عالمی کپ سے باہر ہوتے ہی بلاول بھٹی کی قسمت جاگتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی، لیکن اس کے بعد اپنے پہلے ہی مقابلے میں بدترین گیندبازوں کی فہرست میں مقام پا کر اپنی قسمت کو دوبارہ سلا دیا ہے۔ بلاول بھٹی زخمی جنید خان کی جگہ نیوزی لینڈ…

’سر منڈاتے ہی اولے پڑے‘، محمد عامر کے خلاف درخواست دائر

خدا خدا کرکے پابندی کے 5 سال مکمل ہونے لگے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھی محمد عامر پر عائد پابندی میں کچھ نرمی کی،لیکن اب جیسے ہی معاملات درست ہوتے دکھائی دینے لگے، سندھ کی عدالت عالیہ میں محمد عامر کے خلاف ایک تحریری درخواست دائر کردی…

پاکستان کی کوئی شرط منظور نہیں، بنگلہ دیش کا ٹکا سا جواب

پاکستان کی دھمکی کا بنگلہ دیش پر کوئی اثر نہیں ہوتا دکھائی دیتا، جس نے واضح جواب دیا ہے کہ وہ اپریل میں طے شدہ پاک-بنگلہ سیریز کے منافع کا کوئی حصہ پاکستان کو نہیں دے گا۔ پاکستان نے اپریل اور مئی میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی…

”مرے ہوئے کو سو دُرّے“ جنید خان بھی عالمی کپ سے باہر

میدان میں پے در پے شکستوں کے بعد جنید خان کا عالمی کپ سے باہر ہونا گویا ”مرے ہوئے کو سو دُرّے“ لگنا ہے۔ اپنے دونوں سرفہرست گیندبازوں سعید اجمل اور محمد حفیظ کی خدمات سے محروم ہوجانے کے بعد جو موہوم سی امید رہ گئی تھی وہ آج جنید خان کے فٹنس…