زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

عالمی کپ: اظہر علی "آل راؤنڈر" کے روپ میں

عالمی کپ کے لیے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان میں بس یہی ہفتہ رہ گیا ہے۔ پاکستان سمیت تمام شریک ممالک اس ہفتے اپنے حتمی 15 رکنی دستوں کا اعلان کریں گے جو اگلے ماہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر عالمی اعزاز کے حصول کے لیے دوڑ دھوپ…

[سالنامہ 2014ء] پاکستان کے لیے شاندار اور ناقابل یقین ٹیسٹ فتوحات کا سال

سال 2014ء اپنے اختتام کو پہنچا اور نئے سال کا سورج بس چند گھنٹوں میں سرزمین پاک پر طلوع ہونے والا ہے۔ نئی امیدوں، نئی تمناؤں اور نئی امنگوں کے ساتھ ہر پاکستانی کی خواہش ہوگی کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر…

محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن جانچ کے لیے بھارت روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے بھارت روانہ ہوگئے ہیں جہاں آئی سی سی باؤلنگ سینٹر میں ان کے ایکشن کی غیر رسمی جانچ کی جائے گی۔ دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند بازی کرنے والے محمد حفیظ کا…

عالمی کپ: معین خان بورڈ کے خرچے پر آسٹریلیا جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو عہدوں کے معاملے پر بالآخر حتمی فیصلہ کردیا ہے اور چیف سلیکٹر معین خان کو مینیجر کی اضافی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ چیف سیکرٹری صوبہ پنجاب اور ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے نوید…

سعید اجمل عالمی کپ سے "دستبردار"

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے طویل و صبر آزما جدوجہد کے باوجود سعید اجمل پراسرار طور پر عالمی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ یوں عالمی درجہ بندی میں ساتویں درجے پر جا پڑنے والے پاکستان کی اہم ترین آئندہ مہم کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچا…

اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست؟

سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں شکست کھانے کی تو کوئی وجہ ہو سکتی تھی، آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ہارنے کی بھی کوئی توجیہہ پیش کی جا سکتی ہے لیکن عالمی کپ کے آغاز سے صرف دو ماہ پہلے درجہ بندی میں ساتویں نمبر کے نیوزی لینڈ سے شکست کھانے پر…

سعید اجمل کے عالمی کپ سے باہر ہونے کا خطرہ ٹل گیا

پاکستان سمیت تمام ممالک کو 7 جنوری 2015ء سے پہلے عالمی کپ کے لیے 15 رکنی حتمی دستوں کا اعلان کرنا ضروری ہے اور سعید اجمل کے پاس واپسی کے لیے بہت کم وقت تھا لیکن بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے قوانین ان کی عالمی کپ میں شرکت کی راہ ہموار کر سکتے…

شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھو‍ں مایوس کن شکست کے چند روز بعد پاکستان کے قائم مقام کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ "لالا" کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ کراچی میں…

عالمی کپ سے پہلے حارث سہیل کی دریافت، اندھیرے میں روشنی کی کرن

پہلے سری لنکا، پھر آسٹریلیا اور اب نیوزی لینڈ، پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ کے لیے 2014ء ایک مایوس کن سال رہا۔ اوائل میں ایشیا کپ کا اعزاز چھن گیا اور اس کے بعد دورۂ سری لنکا میں برتری حاصل کرنے کے باوجود شکست ہوئی، پھر آسٹریلیا نے پاکستان کو…

نیوزی لینڈ چھا گیا، پاکستان کو مسلسل تیسری ون ڈے سیریز شکست

حالات تبدیل ہوئے، کپتان بدل گئے، کوچ ہٹا کر نئے لگا دیے گئے لیکن پاکستان کی ایک روزہ کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آیا اور عالمی کپ سے عین پہلے اسے مسلسل تیسری ایک روزہ سیریز میں شکست ہوئی ہے، وہ بھی ایسی ٹیم کے ہاتھوں جو نہ صرف اپنے کپتان اور…