زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

محمد آصف برطانیہ کی جیل سے رہا

پاکستان کے تیز گیند باز محمد آصف بدعنوانی و دھوکہ دہی کے مقدمے میں اپنی نصف سزا مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کے قید خانے سے رہا کر دیے گئے ہیں۔ معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انہیں گزشتہ سال نومبر میں جان بوجھ کر نو بالز پھینکنے اور…

پاکستان کے دورۂ سری لنکا کا حتمی شیڈول جاری

اک طویل انتظار کے بعد بالآخر سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے دورۂ سری لنکا کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ماہ جون کے آغاز سے دونوں ٹیمیں ایک تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس طویل…

ذوالقرنین حیدر کھلاڑیوں اور صحافیوں کے لیے این جی او قائم کریں گے

پاکستان کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر طبّی اخراجات ادا کرنے کی حیثيت نہ رکھنے والے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کے لیے این جی اوقائم کرنے جا رہے ہیں جو کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی بھی مدد کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کئی کھلاڑیوں اور صحافیوں کو…

ویمنز ٹیم کوچ کے لیے سپورٹنگ اسٹاف دینا پڑے گا، سابق کوچ عمر رشید

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عمر رشید نے کہا ہے کہ اگر عالمی کپ 2013ء میں قومی ویمنز ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانی تو کرکٹ بورڈ کو کوچ کے لیے سپورٹنگ اسٹاف دینا پڑے گا ۔ انگلستان سے ’کرک نامہ‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے…

جب تک فٹ ہوں، ملک کے لیے کھیلتا رہوں گا: محمد یوسف

2010ء کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستان کرکٹ کے منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا، ٹیم کو از سرِ نو تشکیل دیا گیا اور اور ناقص فارم سے گزرنے والے چند کھلاڑی بھی اس کے ’رگڑے‘ میں آ گئے جن میں ”رنز بنانے کی مشین“ محمد یوسف بھی شامل تھے۔ یوسف پاکستان…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیمی فائنل تک پہنچیں گے: نین عابدی

پاکستان میں خواتین کرکٹ کے لیے گزشتہ دو سال بہت یادگار رہے ہیں، جن کے دوران پاکستان نے نہ صرف ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنی اہلیت ثابت کی بلکہ بعد ازاں عالمی کپ 2013ء کے لیے کوالیفائی کر کے دنیا کی سرفہرست ٹیموں میں جگ پائی ہے۔ ان…

دورۂ پاکستان سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش جنوبی افریقہ سے کھیلنے کا خواہاں

بنگلہ دیش نے تہیہ کر لیا ہے کہ اب کسی صورت پاکستان کا دورہ نہیں کرنا اور اس کے ارادوں کا بھانڈہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے پھوڑ دیا ہے کہ بنگلہ دیش اگلے ماہ مئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنا چاہتا…

بی پی ایل: بیشتر پاکستانی کھلاڑی اب بھی بقایا جات کی ادائیگی سے محروم

گزشتہ چند ماہ میں جن دو ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات بہت زیادہ زیر بحث آئے ہیں، وہ پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں۔ پاکستان کے اچانک دورۂ بنگلہ دیش کے اعلان سے جو برف پگھلی تھی وہ مجوزہ دورۂ پاکستان کی منسوخی، ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی شکست، بنگلہ…

کارکردگی قومی ٹیم میں ضرور واپس لائے گی: ذوالقرنین حیدر

وکٹوں کے پیچھے کامران اکمل کی رو بہ زوال کارکردگی کے باعث پاکستان کو وکٹوں کے پیچھے ایک متبادل کی اشد ضرورت محسوس ہوئی۔ ابتدائی طور پر سرفراز احمد کو آزمایا گیا جو ڈومیسٹک سرکٹ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کے باعث قومی کرکٹ ٹیم میں ذمہ…

بنگلہ دیش کاانکار: کچھ قومیں احسانات یاد نہیں رکھتیں، توقیر ضیاء

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) توقیر ضیاء نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے فیصلے کو ملتوی کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ قومیں احسانات یاد نہیں رکھتیں، بنگلہ دیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس…