زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

[آج کا دن] عمران کے پاکستان کا ایک عظیم کارنامہ

1980ء کی دہائی میں تاریخ کی بہترین کرکٹ کھیلی گئی کیونکہ اس زمانے میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں ایسے کھلاڑی شامل تھے، جنہیں بلاشبہ تاریخ کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور عبد

انگلش بورڈ دانش کنیریا کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گا، پابندی کا خدشہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گا۔ دونوں ای سی بی کے انسداد بدعنوانی قوانین کو توڑنے کے الزامات کا سامنا کریں گے۔ انگلش کاؤنٹی ایسکس کے سابق تیز…

تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ، پاکستانی کھلاڑی پلیئرز ایسوسی ایشن بنائیں گے

اک ایسے وقت میں جب دنیا کے بیشتر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ’پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں‘ ہے ، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اراکین دنیا کے غریب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہو رہے ہیں کیونکہ نہ ہی اُنہیں کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہت بڑی رقوم ملتی…

ڈیو واٹمور شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کے خواہشمند

ایک بحث جو کچھ عرصے سے پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا حلقوں میں زیر گردش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے محدود اوورز کے دستے کی قیادت کسی اور کھلاڑی کو سونپنی چاہیے۔ مصباح الحق، جن کی زیر قیادت پاکستان نے گزشتہ تقریباً سال میں کئی کامیابیاں سمیٹیں، لیکن…

سپر 8 کپ میں عمدہ کارکردگی، خالد لطیف قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید

فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ زبردست معرکہ آرائی کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا جس میں راولپنڈی کے خوبصورت اسٹیڈیم میں ’ناقابل شکست‘ سیالکوٹ اسٹالینز نے پہلی بار سپر8 کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ میزبان و دفاعی چیمپئن راولپنڈی ریمز بری طرح ناکامی…

واٹمور بایو مکینکس لیب کی جلد تکمیل کے خواہشمند

ماضی میں کئی باؤلرز کو باؤلنگ ایکشن کو جانچنے اور بہتر بنانے کے لیے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں واقع بایو مکینکس لیب کا استعمال کیا گیا، جن میں شعیب اختر اور پڑوسی ممالک کے ہربھجن سنگھ و متیاہ مرلی دھرن نمایاں تھے جن کے ایکشن کی جانچ کی گئی۔…

سپر 8 ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمدہ کارکردگی، شعیب ملک قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں

قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد اب فیصل بینک سپر8 ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی اپنی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن رکھنے والے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی کارکردگی پر پورا بھروسہ ہے اور حالیہ فارم کی بنیاد…

[آج کا دن] ’جنگ موہالی‘ کو ایک سال مکمل

کہنے کو تو دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا و انگلستان کے درمیان مقابلے کو بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے لیکن جتنے بڑے پیمانے پر دنیا بھر کے شائقین کو پاک-بھارت ٹکراؤ اپنی جانب کھینچتا ہے ایسے مقابلے پوری دنیا میں خال خال ہی ہوتے ہیں۔ ایک ارب سے زائد…

[آج کا دن] سہواگ کی تاریخی ٹرپل سنچری، سرزمینِ پاک پر پہلی بھارتی فتح

بھارت کو عرصہ دراز سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کی ’جنم بھومی‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ چند دہائیوں سے تو ہند کے بلے بازوں کا دنیا پر راج ہے لیکن اس کے باوجود حیران کن طور پر چند سال قبل تک اس کا کوئی کھلاڑی ٹیسٹ ٹرپل سنچری نہیں بنا…

[آج کا دن] بنگلورِ ثانی، پاکستان کی روایتی حریف پر ایک اور تاریخی فتح

جنوبی ہند کے شہر بنگلور سے پاکستان کی بہت خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، کیونکہ یہی وہ میدان ہے جہاں پاکستان نے 1987ء میں بھارت کو شکست دے کر بھارتی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس فتح کو عالمی کپ 1992ء کی فتح کے ساتھ عمران خان…