زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

مصباح الحق (پاکستان)

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بلّے باز مصباح الحق خان نیازی 28 مئی 1974ء کو میانوالی (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ مصباح مڈل آرڈر میں سیدھے ہاتھ سے بلّے بازی کرنے والے کھلاڑی ہیں اور اپنے مخصوص جارحانہ چھکوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ مقامی کرکٹ…

ملتان سے ابوظہبی تک!

پاکستان کرکٹ چاہے زوال کی اتھاہ گہرائیوں میں چلی جائے لیکن اس میں ایک خاص بات ضرور ہے، اس میں مزاحمت اور جوابی حملے کی طاقت بہت زیادہ ہے۔ کرکٹ کی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کئی مرتبہ میچ محض اپنی گیند بازی کی بدولت ہارے ہوئے مقابلے جیتے

پاکستان نیا اسپن پاور ہاؤس؟ عبد الرحمن بھی ٹاپ ٹین میں شامل

عرب امارات کے صحراؤں میں انگلستان کے خلاف شاندار فتح پاکستان کی اسپن جوڑی کو دنیا کے 10 بہترین گیند بازوں کی فہرست میں لے آئی ہے۔ سعید اجمل جو پہلے ٹیسٹ کے بہترین گیند بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر تھے، ابوظہبی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل…

[ریکارڈز] سعید اجمل کم ترین ٹیسٹ مقابلوں میں 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے گو کہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز تاخیر سے کیا لیکن انہوں نے خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو دنیا بھر میں منوا لیا ہے۔ وہ اس وقت ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے سرفہرست باؤلر ہیں جبکہ ٹیسٹ کی عالمی…

عالمی نمبر ایک انگلستان کو دوسری شکست؛ میچ و سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر ان تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں جو گزشتہ سال پاکستان کی فتوحات کو ہیچ سمجھتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ عالمی نمبر ایک کے خلاف ٹیسٹ سیریز بتا دے گی کہ پاکستان کتنے پانی…

ٹیسٹ کرکٹ اور پاکستان کی عرب امارات سے وابستہ یادیں

ابوظہبی میں جاری پاک-انگلستان دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور بلاشبہ انگلستان کو میچ میں زبردست برتری حاصل ہے اور واضح طور پر میچ اسی کے پلڑے میں جھکا دکھائی دیتا ہے لیکن کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں آخری گیند پھینکے جانے…

انگلش ذرائع ابلاغ کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، سعید اجمل کا حوصلہ مزید بلند ہوگا: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم پاکستانی باؤلر وسیم اکرم نے سعید اجمل کے ایکشن پر اعتراضات اٹھانے والے برطانوی ذرائع ابلاغ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے لیکن اس سے اُن کے حوصلے مزید بلند ہوں…

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی کا جرات مندانہ قدم لائقِ تقلید

شاہد آفریدی کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر ہندوستان سے ہمارے لکھاری سلمان غنی کا تبصرہ ایک ایسے وقت میں جب اسپاٹ فکسنگ سانحے نے پوری پاکستانی قوم کو دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کردیا تھا، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے…

’بدلہ سیریز‘ کا پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے صرف تین دن میں میدان مار لیا

اک ایسے وقت میں جب برصغیر کی تمام ٹیمیں دنیا کے مختلف مقامات پر بدترین شکستوں کا سامنا کر رہی ہیں، پاکستان نے عالمی نمبر ایک انگلستان کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے ہرا کر دنیا بھر کے کرکٹ پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے۔ سعید اجمل، دنیا جن کی نئی…

[آج کا دن] ایک عظیم قائد: عبد الحفیظ کاردار

پاکستان کرکٹ دراصل 'بحرانوں کی کرکٹ' ہے۔ یہاں جتنی اکھاڑ پچھاڑ مچتی ہے اس کا تھوڑا سا اندازہ گزشتہ چیئرمین اعجاز بٹ کے دور سے لگایا جا سکتا ہے جس کے دوران پاکستان نے 6 ٹیسٹ کپتان بدلے۔ اس لیے کسی بھی قائد کا یہاں جمے رہنا اور بورڈ، کھلاڑیوں…