زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

ذوالقرنین حیدر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی، پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کے خواہاں

پاکستان کے متنازع وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز درمیان میں چھوڑ کر فرار ہو جانے والے ذوالقرنین حیدر برطانیہ میں سیاسی پناہ کی کوششوں کے…

پاکستان نئی تاریخ مرتب کرنے کے لیے آج میدان میں اترے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ آج پروویڈنس، گیانا میں شروع ہوگا۔ پاکستان ان دو بدقسمت ممالک میں سے ایک ہے جو آج تک کیریبین سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائے۔ پاکستان کے علاوہ یہ 'اعزاز' صرف سری…

دورۂ آئرلینڈ؛ شاہد آفریدی قیادت سے محروم؟

پاکستان کے محدود اوررز کے دستے کے قائد شاہد آفریدی کو آئرلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم سے خارج کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ خود شاہد آفریدی کے اپنے ہی بیانات ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ دستے کی قیادت کے…

پاک-انگلستان سیریز 2012ء کا انعقاد سری لنکا میں ہونے کا امکان

پاکستان اور انگلستان کے درمیان 2012ء کے اوائل میں ہونے والی سیریز کی میزبانی ممکنہ طور پر سری لنکا کرے گا۔ 2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور یہاں کے میدان ویران…

ناقابل فراموش لمحات؛ پاک ویسٹ انڈیز یادگار ٹیسٹ 2000ء

ماضی میں کالی آندھی سمجھی جانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو اب بھی ایک انوکھا اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر کبھی کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈین سرزمین پر کئی یادگار مقابلے کھیلے جن میں سب سے زیادہ

ٹیم انتظامیہ کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں، شاہد آفریدی کا وضاحتی بیان

شاہد آفریدی نے ٹیم انتظامیہ کے تعلقات میں دراڑ پڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اور انتظامیہ کو اگلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ محدود اوورز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شاہد آفریدی اور…

پاکستان اور گیانا کا میچ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کا واحد پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گیا۔ جارج ٹاؤن، گیانا میں کھیلے گئے دو روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان مصباح الحق کی ناقابل شکست سنچری اننگ کی بدولت پہلی اننگ 330 رنز 7…

دورۂ ویسٹ انڈیز؛ کپتان اور کوچ کے اختلافات منظرعام پر

عالمی کپ کے بعد پاکستان کا پہلا امتحان دورۂ ویسٹ انڈیز تھا جس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پیش کر سکیں اور پاکستان کو مستقبل کے لیے اچھے کھلاڑی میسر آ سکیں۔ اس مقصد کے لیے پہلے ایک…

کالی آندھی کا انتقام؛ پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں مسلسل تین شکستوں کے باعث سیریز تو گنوادی لیکن بقیہ دو مقابلوں میں پاکستان کو جس انداز سے شکست دی یقیناً مہمان ٹیم کے لیے ناقابل فراموش شکستوں میں شمار ہوگا۔ چوتھے مقابلے میں بارش کی مدد سے…

معاملات طے پا گئے، محسن خان کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستے کے اعلان پر اٹھنے والا تنازع درون خانہ ہی حل کر لیا گیا اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے 'معاملات' طے پا جانے کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستے کے اعلان کے اگلے روز محسن خان نے…