زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

بورڈ کی تنبیہ، محسن خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخر

پاکستان کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کےانتخاب پر تنازع پیدا ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا ارادہ کر لیا تھا لیکن بدھ کو پریس کانفرنس سے کچھ پہلے فیصلے کو مؤخر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے…

بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ویسٹ انڈیز ایک رن سے فتحیاب

بارش، خوش قسمتی اور لینڈل سمنز کی عمدہ بلے بازی نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف 1 رن سے فتح دلا دی۔ محمد حفیظ کی کیریئر کی دوسری سنچری رائیگاں چلی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مایوس کن شکست عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو قیمتی پوائنٹس سے…

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، یونس اور عمر گل کی واپسی

ایک روزہ سیریز میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ دستے میں منجھے ہوئے بلے باز یونس خان اور تباہ کن گيند باز عمر گل کو واپس بلایا گیا ہے۔…

سیریز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نے سروان کو طلب کر لیا

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی تینوں میچز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار بلے باز رامنریش سروان کو ٹیم میں واپس طلب کر لیا ہے۔ سروان ان تین سینئر بلے بازوں میں سے ایک تھے جنہیں 'نئے خون' کی شمولیت کی خاطر پاکستان کے…

ثابت قدم مصباح نے پاکستان کو ایک اور سیریز جتا دی

مصباح الحق نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے پاکستان کو اک مشکل صورتحال سے نکال کر منزل تک پہنچادیا۔ محض 172 رنز کے تعاقب کرنے والے پاکستان پر روی رام پال کے تباہ کن اسپیل کے باعث شکست کے بادل چھا گئے تھے لیکن مصباح…

احمد شہزاد کی فتح گر سنچری، پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 0-2 کی برتری حاصل

احمد شہزاد کی سست رفتار لیکن فتح گر سنچری اننگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گروس آئی لیٹ، سینٹ لوشیا کے بوسیجور اسٹیڈیم میں…

چار ملکی ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے نام

سری لنکا میں چار ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی مقابلوں کا ٹائٹل پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری شدید بارش کے باعث اس سیریز کے چاروں مقابلے متاثر ہوئے۔ فائنل سمیت کسی بھی میچ میں تمام…

گرین شرٹس کا کرارا جواب؛ ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دورے کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کا بدلا اگلے ہی مقابلے میں لے لیا۔ اب سے دو روز قبل سینٹ لوشیا کے اسی میدان میں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم نے دورے کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں میزبان ٹیم کے خلاف…

واحد ٹی ٹونٹی: پاکستانی شاہینوں کو کالی آندھی نے آ لیا

عالمی کپ میں قابل ذکر کارکردگی کے مظاہرہ کے بعد ایک نئے عزم سے ویسٹ انڈیز پہنچنے والی پاکستانی ٹیم دورے کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم سے شکست کھا گئی۔ نوآموز کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے سینٹ لوشیا کی ہوم…

پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو واحد ایک روزہ میچ میں شکست دے دی

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واحد ایک روزہ میچ میزبان سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح میں اہم ترین کردار اوپنر بلے باز جویریہ خان کا رہا جنہوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63…