ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا بھارت 2016ء

بھارت کلین سویپ کرتا عالمی نمبر ایک بن گیا

یووراج سنگھ نے آخری اوور میں ایک شاندار چھکے اور چوکے کے ذریعے 'ایک تیر سے تین شکار' کھیل لیے، ایک تو بھارت کو سیریز میں کلین سویپ کامیابی بخشی، پھر اسے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک تک پہنچایا اور ان سب سے بڑھ کر اپنا ڈوبتا ہوا…

اسمتھ-کوہلی جھگڑے کی اصل وجہ؟ ہردیک پانڈیا

"وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا" یہ محاورہ کرکٹ میں جن چند کھلاڑیوں پر صادق آتا ہے، ان میں سے ایک بھارت کے ویراٹ کوہلی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھتے ہی انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنی بلے بازی کا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ لیکن کوہلی کے…

بھارت نے آسٹریلیا کی بولتی بند کردی

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل یہ زبان زد عام تھا کہ بھارت ایک روزہ کی طرح مختصر ترین طرز کی کرکٹ میں بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں بری طرح شکست کھائے گا لیکن اس کے بالکل برعکس ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے گیندباز خصوصاً اسپنرز خوب چلے۔ بلے باز…

اسمتھ کا دورانِ گفتگو آؤٹ ہونا، ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا

انتہائی مصروف زندگی میں پانچ روزہ مقابلہ دیکھنے کی فرصت بھلا کس کو ہے؟ اس لیے کرکٹ میں تماشائیوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگئی اور کئی ممالک میں تو طویل طرز کی کرکٹ کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ تماشائیوں کو کھیل سے منسلک رکھنے…

بھارت نے 'موقع' سے فائدہ اُٹھالیا

پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں چار، ایک سے شکست کے بعد یقیناً بھارتی کیمپ میں مایوسی ہوگی، لیکن بھارتی ٹیم کے پاس اِس مایوسی کو دور کرنے کا بہترین موقع ٹی ٹوئنٹی سیریز کی صورت میں تھا، اور اِسی موقع کا بھرپور فائدہ بھارت نے پہلے ایک…

بھارت کے بلے باز 'انفرادی سنگ میل' کو اہمیت دیتے ہیں: میکس ویل کا اصرار

ایک زمانہ تھا کرکٹ دنیا کا سب سے شائستہ کھیل تصور کیا جاتا تھا بلکہ اسے "شرفاء کا کھیل" (Game of Gentlemen) کہا جاتا تھا لیکن جیسے جیسے کرکٹ مقبول حاصل کرتا گیا، اس کا عامیانہ پن بڑھتا چلا گیا۔ بدلتے ہوئے رحجانات نے کھیل کی شائستگی کو بہت…

جب اوپنر کی سنچری بھی بھارت کے کام نہ آئی

بات چاہے ٹیسٹ کی ہو یا ایک روزہ کی، یا پھر ٹی ٹوئنٹی کی ہی سہی، تمام طرز کی کرکٹ میں اوپنرز کا کردار بہت اہم اور کلیدی ہوتا ہے۔ کبھی کبھار تو اوپنرز کی کارکردگی دیکھ کر ہی کہہ دیا جاتا ہے کہ ٹیم جیتے گی یا ہارے گی۔ کیونکہ افتتاحی بلے بازوں…

آخری 9 وکٹیں صرف 46 رنز پر گرگئیں، بھارت کو بدترین شکست

آسٹریلیا-بھارت سیریز کے ابتدائی تینوں مقابلوں میں میزبان نے ہدف کا تعاقب کیا اور شاندار کامیابیاں سمیٹیں، لیکن دارالحکومت کینبرا کے خوبصورت میدان منوکا اوول میں جب اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بلے بازی کا موقع دیا تو یہ فیصلہ…

بھارتی بیٹسمین صرف اپنے لیے کھیلتے ہیں: میکس ویل

بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست کے بعد ابھی اپنے زخم چاٹ ہی رہا تھا کہ تیسرے ایک روزہ کے مردِ میدان گلین میکس ویل 'نمک' لے کر پہنچ گئے اور یہ کہہ کر بھارت کے زخموں پر چھڑک دیا کہ بھارت کے کھلاڑیوں کی زیادہ توجہ ذاتی…

کوہلی کی سنچری بھی رائیگاں، بھارت تین مقابلوں میں ہی سیریز ہار گیا

ابتدائی دونوں ایک روزہ مقابلوں کی یکسانیت کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں کچھ 'تبدیلی' تو ضرور آئی، لیکن نتیجہ آسٹریلیا ہی کے حق میں رہا جس نے پانچ مقابلوں کی سیریز پہلے تین میچز ہی میں جیت لی ہے۔ گو کہ روہیت شرما نے سنچری نہ…