ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا پاکستان 2016-17ء

حفیظ کی 'دو دن کی حکمرانی' ختم، اظہر علی کی واپسی

محمد حفیظ کی 'دو دن کی حکمرانی' بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی، میلبرن میں تاریخی فتح اور پھر پرتھ میں مایوس کن شکست دامن میں سمیٹنے کے بعد اب اظہر علی کی صحت یابی کے ساتھ ہی ٹیم پاکستان کی کمان ایک مرتبہ پھر واپس چلی گئی ہے۔ پاکستان کے…

یہ90ء کی کرکٹ بھی نہیں ہے!!

’’90ء کی دہائی کی کرکٹ‘‘ کی اصطلاح اب پاکستان کی ون ڈے ٹیم کیلئے طعنہ بنتی جارہی ہے کیونکہ ’’ہائی پروفائل‘‘ کوچ مکی آرتھر ہر شکست پر یہ الزام لگا دیتے ہیں پاکستانی ٹیم 90ء کی دہائی کے انداز میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں موجودہ…

بابر اعظم ویوین رچرڈز کے برابر

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم آسٹریلیا کے دورے پر ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہے اور اس کے بعد ایک روزہ میں بھی دو اہم سنگ میل عبور نہ کر سکے۔ مسلسل چار سنچریاں اور تیز ترین ایک ہزار ون ڈے رنز کے ریکارڈ توڑنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے آخری…

بلند حوصلہ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے "تین بہادر" طلب

پاکستان کے ہاتھوں سیریز کا دوسرا ون ڈے ہارنے کے بعد آسٹریلیا کے لیے تیسرا مقابلہ خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مچل مارش، مچل اسٹارک اور کرس لِن کے متبادل کے لیے موثر کھلاڑیوں کی کھوج کی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق متبادل…

پاک-آسٹریلیا ایک روزہ سیریز برابر، 10 دلچسپ اعداد و شمار

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک عرصے سے سخت تنقید کی زد میں ہے۔ ہر دوسرے شعبے کی طرح قومی ٹیم کے ناقدین بھی انتہا پسندی کے شکار نظر آتے ہیں۔ خراب کارکردگی پر تنقید کا حق ہر درد دل رکھنے والے کو حاصل ہے لیکن ضرورت سے زیادہ تنقید سے نہ کبھی فائدہ ہوا ہے…

شاہینوں کی نظر اب برتری پر

میلبرن میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اب ٹیم پاکستان میں جوش نظر آ رہا ہے اور پرتھ میں تیسرے ایک روزہ میں وہ برتری حاصل کرنے کا خواب دیکھنے لگی ہے۔ حالانکہ اس فتح سے پہلے شاہینوں کے لیے آسٹریلیا پر کامیابی ناممکنات میں شمار ہوتی تھی۔…

آسٹریلیا کو تین دھچکے

میلبرن میں پاکستان کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد اب تیسرے ایک روزہ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑی مچل اسٹارک، کرس لِن اور مچل مارش نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان بھی اپنے تین اہم کھلاڑیوں کپتان اظہر علی، محمد عرفان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سے محروم ہے۔…

سرزمین آسٹریلیا پر 12 سال بعد پہلی کامیابی

محمد حفیظ کی 'پروفیسری' نے کام کر دکھایا، پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر 12 سال بعد بالآخر اپنی پہلی کامیابی کا مزا چکھ ہی لیا۔ چھ وکٹوں کی ایک اہم کامیابی میں گیند بازوں کی منظم باؤلنگ اور حفیظ کی شاندار بلے بازی کا کردار اہم رہا۔…

اظہر علی بھی زخمی؛ محمد حفیظ قیادت کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ ایک طرف آسٹریلیا کی ٹیم عزت بچانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کر رہی تو دوسری طرف قسمت بھی پاکستان سے منہ موڑے بیٹھی ہے۔ ایک روزہ سیریز سے قبل ہی پاکستان کو تیز گیندباز محمد عرفان سے محروم…

گیم پلاننگ کس ’’چڑیا‘‘ کا نام ہے؟

جو لوگ آج سیر سے بیدار ہوئے انہیں شاید اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ہو کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے پہلے پانچ اوورز میں صرف 13کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے دو تجربہ کار بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون اسمتھ…