ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا سری لنکا 2012-13ء

اعصاب شکن معرکہ اور سیریز سری لنکا کے نام

سالِ نو کے پہلے مہینے کا آخری مقابلہ انتہائی سنسنی خیز معرکہ آرائی اور دونوں ٹیموں کی جانب سے برداشت کا دامن چھوڑ دینے جیسے سخت مراحل گزارنے کے بعد بالآخر سری لنکا کی فتح پر منتج ہوا اور یوں سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں شکست اور ایک روزہ میں…

یوم آسٹریلیا پر آسٹریلیا ناکام، وارنر کی اننگز رائیگاں

سری لنکا کی اجتماعی کوشش اور آخری لمحات میں اینجلو میتھیوز کی شعلہ فشانی نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کر لیا۔ آسٹریلیا کی اننگز بھی عجیب و غریب رہی، 20 اوورز میں وہ اسکور بورڈ پر 137 رنز کا مجموعہ ہی اکٹھا کر پایا، جس میں سے 90 رنز…

ہیوز فتح کا ضامن، سیریز 2-2 سے برابر

ایک روزہ سیریز میں گویا فلپ ہیوز فتح کے ضامن تھے، پہلے ایک روزہ میں سنچری داغ کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرنے کے بعد تینوں میچز میں ان کی ناکامی آسٹریلیا کو جیت سے ہمکنار نہ کر سکی، لیکن سری لنکا کے خلاف آخری و اہم ترین مقابلے میں انہوں…

بارش اور امپائرز 'ولن' بن گئے، آسٹریلیا-سری لنکا چوتھا ایک روزہ منسوخ

قسمت کی ستم ظریقی دیکھئے، ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد جب ایک روزہ میں سری لنکا نے اپنا اصل رنگ روپ دکھانا شروع کیا تو بارش نے اک ایسے مقابلے کو آ لیا جہاں وہ بہت مضبوط پوزیشن میں تھا اور اس کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو 222 رنز پر…

[ریکارڈز] ایک روزہ کے کم ترین اسکور

ٹیسٹ سیریز میں یکے بعد دیگرے بھاری فتوحات سمیٹنے کے بعد جیسے ہی فارمیٹ تبدیل ہوا، آسٹریلیا کے لیے معاملات اتنے آسان نہیں رہے۔ سری لنکا کے خلاف ابتدائی ایک روزہ میں تو شاندار کھیل پیش کر کے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہا، لیکن دوسرے ایک روزہ میں…

149 رنز، 16 وکٹیں، سری لنکا 2-1 سے آگے

گابا، برسبین میں موسم اور حالات گیند بازوں کےلیے اتنے مددگار ہوں گے؟ یہ تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ پورے میچ میں محض 47 اوورز پھینکے جا سکے جبکہ صرف 149 رنز بنے اور 16 وکٹیں گریں۔ آسٹریلیا نے جب ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا…

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، سری لنکا کی پہلی جیت

دورۂ آسٹریلیا میں سری لنکا کے لیے سکھ کا پہلا سانس، مسرت کا پہلا لمحہ، جب ایڈیلیڈ اوول میں اس کے سیمرز کی عمدہ باؤلنگ اور بعد ازاں لاہیرو تھریمانے کی سنچری نے اسے پہلی بار جیت کا مزا چکھایا۔ ایڈیلیڈ اوول میں صورتحال اور پچ کو دیکھتے…

[ریکارڈز] پہلے ون ڈے میں سنچری

آسٹریلیا کے فلپ ہیوز نے اپنے کیریئر کے پہلے ہی ایک روزہ مقابلے میں سنچری اسکور کر کے تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا۔ وہ آسٹریلیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہیں ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ ان سے قبل 7 بلے باز ایسے ہیں…

نوآموز آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا چت

مائیکل کلارک، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل ہسی کے بغیر میدان میں اترنے والا آسٹریلیا کا دستہ اتنی شاندار فتح حاصل کرے گا، ایسا تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ خصوصاً ان افراد کی زبانوں پر تو آبلے پڑ گئے ہوں گے جو اسے آسٹریلیا کی 'بی' ٹیم…

کلین سویپ فتح کے ساتھ ہسی رخصت ہو گئے

مائیکل بیون کے بعد 8 سال تک آسٹریلیا کی جانب سے مردِ بحران کا کردار ادا کرنے والے مائیکل ہسی فتح گر شاٹ کھیل کر دنیائے کرکٹ سے رخصت ہو گئے اور آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف کلین سویپ کی شاندار فتح دے گئے۔ یہ گزشتہ سال کے آغاز میں…