ٹیگ محفوظات

بگ تھری

بگ تھری یعنی انگلستان، آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ پر حکمرانی کے لیے بنائے گئے گٹھ جوڑ سے متعلق تمام تحاریر اور مضامین کرک نامہ پر پڑھیے

پاکستان کے لیے آئی سی سی میں اہم عہدے کی پیشکش ٹھکرائی، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ذکا اشرف نے کہا ہے کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل میں ذاتی مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کا موقف درست انداز میں پیش کیا باوجودیکہ 'بگ تھری' منصوبے کی حمایت پر آئی سی سی میں اہم عہدہ دینے کی پیشکش تک کی گئی…

سری لنکا بھی 'تین بڑوں' کی گود میں بیٹھنے کو تیار ہوگیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی اصلاح کے لیے 'تین بڑوں' آسٹریلیا، انگلستان اور بھارت کی جانب سے پیش کردہ سفارشات اب قانون کا درجہ پانے والی ہیں اور تین چوتھائی اکثریت سے منظور ہونے کے بعد صرف پاکستان اور سری لنکا ہی وہ ملک ہیں جنہوں نے اب تک اس…

پی سی بی کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں تھا!

سنگاپور میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ کی تجاویز بالآخر منظور ہوگئیں، جس کا سب سے بڑا سبب آخری وقت میں جنوبی افریقہ کا ’’یوٹرن‘‘ لینا رہا جس نے ان سفارشات کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ یہ…

فکسنگ معاملے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والا آئی سی سی کا نیا سربراہ ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر سخت ترین رویہ اپناتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے کھلاڑیوں پر طویل ترین پابندیاں لگائیں بلکہ 19 سالہ محمد عامر پر بھی پابندی میں نرمی کے حوالے سے تمام مطالبات کو مسترد کردیا۔ عامر تاحال خود پر…

کرکٹ ختم ہوگئی، پاکستان کو سخت نقصان ہوگا: سابق سربراہان پی سی بی

تین ممالک کی متنازع سفارشات پر جس طرح ایک، ایک کرکے تمام مہرے گرتے چلے گئے اور بالآخر آج انہیں باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، اس سے کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر شخص کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان جو پہلے ہی دنیائے کرکٹ میں…

'بگ تھری' کی متنازع سفارشات منظور، جنوبی افریقہ دغا دے گیا

جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو وہ بھی پانی میں کود جاتا ہے جسے تیرنا نہیں آتا۔ کچھ ایسا ہی معاملہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا جہاں جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ووٹ دے کر 'بگ تھری' کی متنازع سفارشات کو قانونی حیثیت دے دی جبکہ پاکستان اور…

بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا؟

دنیائے کرکٹ میں 'تین بڑوں' کے منصوبے پر جو ہنگامہ برپا ہے اس پر کسی نے کیا خوب کہا کہ یہ "دادا گیری کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش" ہے۔ 'بدمعاش' کے اس لقب پر تو بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان کو کوئی اعتراض بھی نہ ہوگا کیونکہ جس ڈھٹائی کے ساتھ…

بھارت سے کوئی سودے بازی نہیں کی، جنوبی افریقہ

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ان زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ سی ایس اے اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے تاکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تنظیم نو کے لیے پیش کردہ متنازع سفارشات پر اتفاق…

عالمی کرکٹ کا تبدیل ہوتا منظرنامہ، پاکستان کیا کرے؟

یہ بات تو ماہرین کرکٹ پر کافی پہلے سے واضح تھی کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دینے اور اس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس سے نشریاتی حقوق اور اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والے پیسے کو اراکین میں تقسیم…

اقتدار کی ترقی، اقدار کی تنزلی

سید صفوان غنی، بھارت پرانی قدروں سے انحراف کے کئی اسباب ہوتے ہیں، ایک تو یہ کہ انسان ان اقدار کو نظام کا حصہ ہونے کے قابل نہیں سمجھتا جبکہ دوسری وجہ یہ کہ اس نظام کے چند بااختیار افراد غیر معمولی طاقت کے مالک ہوجاتے ہیں اور اس نظام کواپنی…