ٹیگ محفوظات

بریٹ لی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناقابل فراموش لمحات

ٹی ٹوئنٹی کا عالمی میلہ بھارت میں سج چکا ہے اور ایک، ایک کرکے تمام ٹیمیں بھرپور عزائم اور جذبے کے ساتھ بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ مختصر ترین طرز کی اس کرکٹ کا یہ چھٹا عالمی کپ یقیناً گزشتہ تمام ٹورنامنٹس کی طرح یادگار ثابت ہوگا۔ تاریخ کے…

[آج کا دن] تاریخ کا بہترین ٹیسٹ مقابلہ

1987ء کا پاک-بھارت بنگلور ٹیسٹ بہت کم لوگوں کو یاد ہوگا، کم از کم ہماری نوجوان نسل کو تو اس بارے میں علم ہی نہیں بلکہ بہت سارے تو ایسے ہوں گے جنہیں 1994ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا کراچی ٹیسٹ اور 1999ء میں پاک-بھارت چنئی ٹیسٹ بھی یاد…

بگ بیش فائنل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتھ کی جیت

بگ بیش 2015ء کا فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتھ اسکارچرز نے جیت لیا۔ فائنل میں پرتھ نے آخری گیند پر سڈنی سکسرز کو چار وکٹوں سے شکست دی اور یوں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔ 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقابلہ…

بریٹ لی نے شین وارن کا ہاتھ توڑ دیا [ویڈیوز]

بریٹ لی اور شین وارن طویل عرصے تک ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں، بہت اچھے دوست بھی ہیں اور آسٹریلیا کی کئی یادگار فتوحات کے معمار بھی لیکن لارڈز کے تاریخی میدان کی 200 ویں سالگرہ پر ہونے والے میچ نے ان دونوں کو ایک دوسرے کا حریف بنا کر کھڑا…

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

بریٹ لی بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ گئے

اور بالآخر ایک سال بعد دنیائے کرکٹ کے ایک اور برق رفتار گیند باز نے میدان چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا اور'تیز ترین باؤلر' کی جنگ جو تقریباً ایک دہائی جاری رہی بالآخر دونوں طرف سے ہتھیار ڈال دینے کے بعد اختتام کو پہنچی۔ جی ہاں، آپ درست سمجھے…

چھکوں کی بارش میں ویسٹ انڈیز فتح یاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

کیرون پولارڈ کی زندگی کی یادگار ترین اننگز اور بعد ازاں ویسٹ انڈین گیند بازوں اور فیلڈروں کی نپی تلی گیند بازی اور پھرتیلی کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کو حیران کن طور پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی ہے۔ گروس آئی…

آسٹریلیا نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا، بونس پوائنٹ کے ساتھ فتح

بین ہلفنیاس اور بریٹ لی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارت کی گزشتہ فتح کا نشہ ہرن کر دیا اور آسٹریلیا سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز میں ایک مرتبہ پھر سرفہرست پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت اپنی ناقص بلے بازی کے باعث ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر ناکام…

بریٹ لی دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر

آسٹریلیا کے برق رفتار گيند باز بریٹ لی آنتوں کی سوزش کی وجہ سے دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پیر کی شب جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں جراحی کے عمل سے گزریں گے اور ممکنہ طور پر چھ سے آٹھ ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں میں نہيں اتر…

آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا چاروں شانے چت، سیریز ہاتھ سے گئی

سری لنکا کو سیریز میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے جس مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے اور کامیابی کی ضرورت تھی، اسی میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے چوتھے معرکے میں…