ٹیگ محفوظات

ڈیوڈ وارنر

دماغ کی بتی گل، پاکستان ایک رن سے ہار گیا

دو مقابلوں میں بدترین شکست کے بعد آخری ایک روزہ میں پاکستان کو انتہائی اعصاب شکن معرکے کے بعد ایک رن سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ پاکستان کو دو وکٹوں کے ساتھ آخری اوور میں صرف دو رنز کی…

بلے باز پھر ناکام، پہلے ایک روزہ میں بھی بدترین شکست

آل راؤنڈر اسٹیون اسمتھ کی فیصلہ کن سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دے دی۔ اسمتھ کی سنچری اننگز کتنی عمدہ تھی، اس کا اندازہ لگانے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ پورے میچ میں کوئی بلے باز 50 کے…

آفریدی الیون نے عید کا مزا کرکرا کردیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست

پاکستان کے بلے باز دوسرے درجے کے آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کی مار بھی نہ سہہ پائے اور بری طرح ناکامی کے ساتھ کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ ملک بھر کے کرکٹ شائقین کی عید کا مزا کرکرا کردیا۔ دبئی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] افتتاحی بلے بازوں کا کردار کلیدی ہوگا

کرکٹ کی مختصر ترین طرز ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں سب سے کم گیندیں کھیلی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس فارمیٹ میں اوپنرز کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ ٹیم کے یہی وہ بلے باز ہوتے ہیں جن کے بارے میں امکان ہوتا ہےکہ سب سے…

بریڈ ہوج کے دو شاندار چھکے، آسٹریلیا جیت گیا

پاکستان کے کپتان مصباح الحق ذرا توجہ کریں۔ آخری اوور میں درکار 15 رنز اور ابتدائی دو گیندوں پر صرف دو رن بننے کے بعد 39 سالہ بریڈ ہوج نے دو شاندار چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ یعنی وہ کارنامہ جو مصباح عرصے سے انجام دینا چاہ…

سنسنی خیز ڈرا، آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت گیا

چار دن تک بدترین کارکردگی کے مظاہرے کے بعد جب کسی کو توقع نہ تھی کہ جنوبی افریقہ مقابلہ اور سیریز بچا پائے گا لیکن ابراہم ڈی ولیئرز، فف دو پلیسی، ژاں-پال دومنی، ویرنن فلینڈر اور ڈیل اسٹین کی زبردست مزاحمت جب منزل کو دو گام پر لے آئی تو راین…

الفاظ کی جنگ، وارنر کا جنوبی افریقہ پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انگلستان کے خلاف ایشیز جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے سمجھ لیا ہے کہ ہر سیریز جیتنے کی 'گیدڑ سنگھی' یہ ہے کہ دوسری ٹیم کو اپنی بد زبانی سے زیر کیا جائے۔ انگلستان کے خلاف تو یہ حکمت عملی چل گئی لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے…

ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا ون ڈے میں کلین سویپ کی جانب گامزن

ایشیز سیریز کے آغاز سے قبل تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آسٹریلیا کلین سویپ کرے گا لیکن میزبان نے ایسا کر دکھایا اور اب اس کے حوصلے اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک روزہ مرحلے کے ابتدائی تینوں مقابلوں میں ہی سیریز کا فیصلہ کردیا ہے۔…

آسٹریلیا 3-0 انگلستان، ایشیز واپس آسٹریلیا پہنچ گئی

لد گئے وہ زمانے جب مضبوط اعصاب کے حامل کھلاڑی اپنی ٹیموں کو شکست کے دہانے سے کھینچ لاتے تھے۔ اب تو وہ زمانہ ہے ایک سیریز میں "شیر" تو دوسری میں "ڈھیر"۔ ذرا سا 'توازن' بگڑا اور پہاڑی سے لڑھکتے ہوئے پتھر کی طرح ٹیم کی کارکردگی نیچے کی سمت آ…

وارنر پھر تنازع کی زد میں، جو روٹ کو مکا جڑنے پر انضباطی کارروائی کا امکان

ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا کا طوطی بولتا تھا، دنیا کی کوئی ٹیم اسے زیر کرنے میں کامیاب نہ ہوپاتی تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، ایک، ایک کر کے تمام اعزازات آسٹریلیا کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں اور ٹیم بحیثیت مجموعی…