ٹیگ محفوظات

ڈیوڈ وارنر

یوم آسٹریلیا پر آسٹریلیا ناکام، وارنر کی اننگز رائیگاں

سری لنکا کی اجتماعی کوشش اور آخری لمحات میں اینجلو میتھیوز کی شعلہ فشانی نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کر لیا۔ آسٹریلیا کی اننگز بھی عجیب و غریب رہی، 20 اوورز میں وہ اسکور بورڈ پر 137 رنز کا مجموعہ ہی اکٹھا کر پایا، جس میں سے 90 رنز…

بارش اور امپائرز 'ولن' بن گئے، آسٹریلیا-سری لنکا چوتھا ایک روزہ منسوخ

قسمت کی ستم ظریقی دیکھئے، ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد جب ایک روزہ میں سری لنکا نے اپنا اصل رنگ روپ دکھانا شروع کیا تو بارش نے اک ایسے مقابلے کو آ لیا جہاں وہ بہت مضبوط پوزیشن میں تھا اور اس کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو 222 رنز پر…

بھارت آل راؤنڈ شین واٹسن کے ہاتھوں چاروں شانے چت!

شین واٹسن بھارت پر ”عذاب الٰہی“ بن کر ٹوٹ پڑے اور پہلے گیند بازی اور پھر دھواں دار بلے بازی سے آسٹریلیا کو سپر 8 کے پہلے ہی مقابلے میں 9 وکٹوں کی بھاری فتح سے ہمکنار کر دیا۔ بھارت کے جانے مانے بلے باز اور اسپنرز منہ تکتے ہی رہ گئے اور واٹسن…

تاریخی فتح گہنا گئی، غیر مستقل مزاج پاکستان کو بدترین شکست

پاکستانی بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کا سنہرا موقع گنوا دیا اور سیریز کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند روز قبل کی تاریخی فتح کو گہنا دیا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اپنے کم ترین اسکور 74 رنز پر ڈھیر ہوا اور…

آسٹریلیا پاکستانی اسپنرز سے نمٹنے کے لیے تیار

پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے آسٹریلیا کا دستہ متحدہ عرب امارات پہنچ چکا ہے اور دونوں ٹیموں نے حقیقی معرکہ آرائی کے لیے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔ شکستوں کے بھنور میں پھنسنے کے بعد دونوں ٹیمیں اب محدود اوورز کی سیریز میں فتح کے لیے سر دھڑ کی…

ڈیرن سیمی کی جراتمندانہ اننگز رائیگاں، سیریز برابر ہو گئی

17 سال بعد آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کا خواب پورا نہ ہو سکا اور کپتان ڈیرن سیمی کی 84 رنز کی جرات مندانہ اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی۔ یوں ایک یادگار سیریز 2-2 سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوئی، ایک ایسا نتیجہ…

بھیانک فیلڈنگ کے بعد اچھی بلے بازی سری لنکا کو بچا گئی

سری لنکا کی بلے بازی نے فیلڈرز کی کسر پوری کر ڈالی اور پانچ کیچ چھوڑنے کے باوجود لنکن شیروں نے سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کا دوسرا فائنل با آسانی 8 وکٹوں سے جیت لیا اور اس کمال کا سہرا کپتان مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان کی شاندار…

سری لنکا کی معجزاتی کارکردگی بھی آسٹریلیا کو زیر نہ کر سکی

نووان کولاسیکرا اور اوپل تھارنگاکی معجزاتی کارکردگی بھی اس خلا کو پر نہ کر سکی جو اینجلو میتھیوز کی عدم موجودگی سے پیدا ہوا اور آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کیریئر کی پہلی سنچری کے بل بوتے پر کامن ویلتھ بینک سیریز کا پہلا فائنل سنسنی خیز…

آسٹریلیا فائنل میں، بھارت واپسی کا جہاز پکڑے گا

بھارت کے لیے دورۂ آسٹریلیا ایک بھیانک خواب ثابت ہو رہا ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد ایک روزہ ٹورنامنٹ ’کامن ویلتھ بینک سیریز‘ میں بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے کیونکہ ایک اہم مقابلے میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 87 رنز کی بدترین…

گھر کے شیر، باہر ڈھیر ، آسٹریلیا نے بارڈر-گواسکر ٹرافی جیت لی

اور بالآخر بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانے کا 'سنہرا ترین موقع' گنوا دیا اور مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کےساتھ ہی سیریز اپنے ہاتھ سے گنوا بیٹھا اور اب'کلین سویپ' کے دہانے پر کھڑا ہے۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شعلہ فشاں…