ٹیگ محفوظات

منتخب تحاریر

مصباح "جو دلوں کو فتح کرلے، وہی فاتح زمانہ"

تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ یہ کہنا کہ "ہمت ہونی چاہی دی جواں، عمراں وچ کی رکھیا"، مصباح الحق کی درست عکاسی کرتا ہے۔ دور جدید کے معمر ترین کپتان مصباح الحق کو پاکستان کی قیادت اس وقت ملکی جب قومی کرکٹ تاریخ کے بدترین بحران میں پھنسی ہوئی تھی۔…

الوداع! اصل لٹل ماسٹر

پاکستان کے تاریخ ساز بیٹسمین حنیف محمد بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ پانچ فٹ تین انچ کے اصل "لٹل ماسٹر" جب وکٹ پر موجود ہوتے تو انہیں آؤٹ کرنا گیندبازوں کے لیے ایک امتحان ہوتا تھا۔ ایک عظیم کھلاڑی، جو تقسیم ہند کے وقت تکلیف دہ ہجرت سے گزرے

اسد شفیق، پاکستان کا "خاموش" نگہبان

دنیائے کرکٹ کا کوئی بھی ملک ہو، سب کی خواہش ہوتی ہے کہ بیٹنگ لائن میں ایک ایسا بااعتماد بلے باز موجود ہو جو مقررہ مقام سے ہٹ کر کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر ہر دم تیار ہو، اور جب بھی ضرورت پڑے اسے کسی دوسری پوزیشن پر بھی استعمال کیا جا سکے۔…

یونس خان اور سب سے زیادہ سنچریاں

طویل دورانیے کی کرکٹ میں تین ہندسوں تک پہنچنا ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔ چارلس بینرمین نے 139 سال پہلے ٹیسٹ کی پہلی سنچری بنا کر جس روایت کا آغاز کیا تھا وہ یونس خان کی اوول کے میدان پر اپنی 32 ویں سنچری بنانے تک جاری و ساری ہے۔…

یاسر کو لندن پسند ہے

لارڈز میں کیریئر کی بہترین کارکردگی کے بعد ایسا لگتا تھا کہ یاسر شاہ کو "نظر" لگ گئی۔ اب اسے انگلستان کا بہترین ہوم ورک کہہ لیں یا یاسر شاہ کی بدقسمتی، پاکستان کو مانچسٹر سے لے کر برمنگھم تک انہیں جدوجہد کرتا ہی دیکھتا رہا۔ ایسا لگتا تھا کہ…

رکی پونٹنگ کی ورلڈ الیون، ایک پاکستانی بھی شامل

دنیائے کرکٹ میں ایک انتہائی غیر ضروری رحجان چل پڑا ہے کہ سابق عظیم کھلاڑی اپنے پسندیدہ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کا اعلان کر رہے ہیں۔ بلاشبہ اس مشق کا مقصد اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اس لیے اب آسٹریلیا کے…

آخر کرکٹ اولمپکس میں کیوں نہیں؟

کرکٹ کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے خاص کر برصغیر میں اسے کھیلوں میں بلند ترین مقام حاصل ہے۔ یہاں گلی محلوں کے ناہموار راستوں پر روایتی و غیر روایتی قوانین سے لے کر پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ جیسے عالمی شہرت یافتہ لیگز تک یہ…

تمام ملکوں کے خلاف سنچریاں، ولیم سن عظیم بلے بازوں کی فہرست میں

بلاوایو میں نیوزی لینڈ و زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ چھایا ہوا ہے، نہ صرف کپتان کین ولیم سن نے ایک ریکارڈ ساز اننگز کھیلی بلکہ ٹام لیتھم اور روس ٹیلر نے بھی سنچریاں بنائیں اور یوں پہلی اننگز میں مجموعہ 582 رنز تک پہنچا۔…

ہیراتھ کی ہیٹ ٹرک، آسٹریلیا گال میں بے حال

ایشیا میں آسٹریلیا غم و الم کی داستان طویل ترین ہوتی جا رہی ہے اور وہ گال میں بے حال نظر آتا ہے۔ پہلے ٹیم 54 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھتے ہوئے 106 رنز پر ڈھیر ہوئی اور پھر 413 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 25 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم…

امید پہ "پاکستان" قائم ہے

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دو روز کے شاندار کھیل اور پھر تیسرے دن 103 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے شائقین بہت مطمئن تھے کہ اب گرفت مضبوط تر ہو جائے گی لیکن ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے پاکستانیوں کے سب ارمان ٹھنڈے کردیے ہیں۔ بغیر کسی…