ٹیگ محفوظات

انگلستان بھارت 2014ء

بھارت 28 سال بعد لارڈز میں جیت گیا

'کرکٹ کا گھر' لارڈز آج سے پہلے بھارت کے لیے ایک بھوت بنگلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ 80 سال سے بھی پرانی تاریخ میں بھارت یہاں صرف ایک بار ٹیسٹ میچ جیتا تھا، وہ بھی 28 سال پہلے ۔ لیکن زوال پذیر انگلستان کے خلاف اس تاریخی میدان پر میچ جیتنے کا اس سے…

اینڈرسن-جدیجا تنازع کی سماعت لارڈز ٹیسٹ کے بعد

انگلستان اور بھارت لارڈز میں ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ کے مقابلے میں یہاں ماحول خاصا گرم ہے۔ رویندر جدیجا اور جمی اینڈرسن کے تنازع نے باہمی مقابلوں کے لیے میدان کو خوب گرما دیا ہے اور اب تو بین الاقوامی کرکٹ…

اینٹ کا جواب پتھر، جدیجا کے خلاف انگلستان کی شکایت

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے لیکن ٹرینٹ برج اور لارڈز میں ہونے والے ابتدائی دونوں مقابلوں کے درمیانی ایام بہت ہنگامہ خیز رہے ہیں۔ بھارت نے انگلستان کے اہم گیندباز جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں…

دھونی اور کک سے قیادت چھوڑنے کے مطالبے

سرزمین انگلستان پر اس وقت دو ایسی ٹیمیں مدمقابل ہیں جو طویل عرصے سے فتوحات کی متلاشی ہیں۔ بھارت کو بیرون ملک کوئی ٹیسٹ مقابلہ جیتے ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ وہ آخری بار انگلش سرزمین پر چاروں ٹیسٹ مقابلے بھی ہار گیا تھا۔…

بھارت کی شکایت، اینڈرسن پابندی کی زد میں

ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں انگلستان کو شکست کے دہانے سے واپس لانے والے جمی اینڈرسن پر بھارت نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے دوران رویندر جدیجا کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دھکا دیا۔ اگر اینڈرسن پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں دو سے چار…

ٹرینٹ برج ٹیسٹ: باؤلرز کی بیٹنگ کا مقابلہ ڈرا ہوگیا

گیندبازوں کی بلے بازی کا مقابلہ بالآخر بغیر کسی نتیجے تک پہنچے مکمل ہوگیا یعنی انگلستان اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ دونوں ٹیموں کی اخلاقی فتح کے دعوے کے ساتھ تمام ہوا۔ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہونے والے سیریز کا پہلا معرکہ کئی نشیب و فراز…

[ریکارڈز] آخری وکٹ پر روٹ اور اینڈرسن کی 198 رنز کی شراکت داری

ٹرینٹ برج میں جب بھارت کے نوجوان گیندبازوں محمد شامی اور بھوونیشور کمار نے 111 رنز کی شراکت داری کے ذریعے اخبارات کی سرخیوں میں جگہ پائی تھی تو کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ محض ایک دن کے وقفے سے ان کی کارکردگی اس بری طرح گہنا جائے گی،…

آخری وکٹ کی جوابی رفاقت، ٹرینٹ برج ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل

انگلستان اور بھارت کے درمیان ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں جاری پہلا ٹیسٹ تیسرے روز کے اختتام پر دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ بھارت ہی کی طرح انگلستان کی آخری جوڑی نے بھی ایک زبردست شراکت داری کے ذریعے خسارے کو 105 رنز تک محدود کردیا ہے،…

ٹرینٹ برج کی پچ، انگلستان کے بجائے بھارت کے لیے سازگار

جب 2013ء کے موسم گرما میں دنیا بھر کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے انگلش سرزمین پر پہنچیں تو سب کا اندازہ یہی تھا کہ گیندبازوں کے لیے سازگار حالات میں بلے بازی پر انحصار کرنے والی تمام ٹیمیں پریشانی کا شکار ہوں گی لیکن بھارت توقعات کے…

انگلستان بھارت کو دو مقابلوں کے فرق سے ہرائے گا: این بوتھم کی خوش فہمی

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا باضابطہ آغاز اب صرف ایک دن کے فاصلے پر ہے اور الفاظ کی جنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ایک طرف روی شاستری کا ایلسٹر کک کو ہدف بنائے رکھنے کا بیان ہے تو دوسری طرف سابق انگلش آل راؤنڈر این بوتھم بھی اپنی…