ٹیگ محفوظات

جو روٹ

سری لنکا بام عروج پر، انگلستان لبِ گور

آپ کا شمار اگر ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں عالمی کپ میں سری لنکا کی اہلیت پر شبہ تھا، تو ان کے لیے اب آنکھیں ملنے کا وقت آ چکا ہے۔ سری لنکا نے انگلستان کے خلاف 310 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے اپنی اہلیت ثابت کردی ہے۔ کمار…

بلند حوصلہ پاکستان نے انگلستان کو بھی شکست دے دی

عین اس وقت پر جب پاکستان کے انتہائی خوش فہم اور امید پرست شائقین بھی عالمی کپ کے لیے زیادہ پرجوش نہیں دکھائی دیتے، پاکستان نے اپنے دونوں وارم-اپ مقابلے جیت کر اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے کہ انہیں اہمیت نہ دینا ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔…

انگلستان نے آخری ایک روزہ جیت لیا، سیریز 1-3 سے بھارت کے نام

انگلستان بھارت کے خلاف پوری سیریز میں کوئی سنچری شراکت داری نہ بنا سکا، اور مڈل آرڈر نے جیسے ہی اپنی اس خامی پر قابو پایا، ایک دل کو تسلی دینے والی جیت کا حقدار ٹھیرا۔ جو روٹ اور جوس بٹلر کے مابین 81 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار رفاقت اور جو…

ایشیا کی 'سپر پاورز' بے حال، بھارت کو انگلستان کے ہاتھوں بدترین شکست

ایشیائی کرکٹ میں بھارت اور پاکستان کی حیثیت 'سپر پاور' کی سی ہے لیکن اس وقت حریفوں کے سامنے ان دونوں طاقتوں کی حالت بھیگی بلّی کی سی ہے۔ ایک جانب جہاں پاکستان گال کے بعد کولمبو میں بھی شکست کا منتظر ہے، تو دوسری جانب بھارت اوول میں ایک…

اولڈ ٹریفرڈ میں انگلستان نے میدان مارلیا، بھارت کی شرمناک کارکردگی

انگلستان نے جامع کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولڈ ٹریفرڈ میں بھارت کو صرف تین دن میں چت کردیا اور چوتھا و اہم ترین ٹیسٹ اننگز اور 54 رنز سے جیت کر سیریز میں دو-ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن اپ کا…

بھارت 28 سال بعد لارڈز میں جیت گیا

'کرکٹ کا گھر' لارڈز آج سے پہلے بھارت کے لیے ایک بھوت بنگلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ 80 سال سے بھی پرانی تاریخ میں بھارت یہاں صرف ایک بار ٹیسٹ میچ جیتا تھا، وہ بھی 28 سال پہلے ۔ لیکن زوال پذیر انگلستان کے خلاف اس تاریخی میدان پر میچ جیتنے کا اس سے…

[ریکارڈز] آخری وکٹ پر روٹ اور اینڈرسن کی 198 رنز کی شراکت داری

ٹرینٹ برج میں جب بھارت کے نوجوان گیندبازوں محمد شامی اور بھوونیشور کمار نے 111 رنز کی شراکت داری کے ذریعے اخبارات کی سرخیوں میں جگہ پائی تھی تو کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ محض ایک دن کے وقفے سے ان کی کارکردگی اس بری طرح گہنا جائے گی،…

آخری وکٹ کی جوابی رفاقت، ٹرینٹ برج ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل

انگلستان اور بھارت کے درمیان ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں جاری پہلا ٹیسٹ تیسرے روز کے اختتام پر دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ بھارت ہی کی طرح انگلستان کی آخری جوڑی نے بھی ایک زبردست شراکت داری کے ذریعے خسارے کو 105 رنز تک محدود کردیا ہے،…

لارڈز میں ڈرامہ، انگلستان-سری لنکا ٹیسٹ اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈرا

آخری پانچ گیندوں پر صرف ایک وکٹ کو حاصل کرنے میں ناکامی نے انگلستان کو سری لنکا کے خلاف لارڈز میں فتح سے محروم کردیا۔ سنسنی خیزی کی آخری حدوں تک پہنچنے والا لارڈز ٹیسٹ اس صورت میں بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا کہ سری لنکا کی محض ایک وکٹ…

[ریکارڈز] لارڈز کا "جنگجو" روٹ

سری لنکا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں مایوس کن شکست کے بعد جب انگلش دستہ 'کرکٹ کے گھر' لارڈز پہنچا تو ٹاس ہارنے کے بعد بادل نخواستہ بلے بازی سنبھالی پڑی۔ صرف 120 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھنے کے بعد ضرورت تھی کہ کوئی بیٹسمین حالات سنبھالے اور یہ…