ٹیگ محفوظات

نیوزی لینڈ پاکستان 2015ء

کیا پاکستان عالمی کپ کے لیے سنجیدہ ہے؟

تیز اور اسپن دونوں طرز کی گیندبازی ابتداء ہی سے پاکستان کا اہم ہتھیار رہی ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی منفرد شناخت ہی اس کی گیندبازی کی بدولت قائم ہے۔ فضل محمود، سرفراز نواز، عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس…

نیوزی لینڈ چھا گیا، پاکستان قابل رحم حالت میں

عالمی کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے بارے میں اگر کسی کو شائبہ بھی تھا، تو نیپئر میں پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں جامع فتح کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ 119 رنز کی زبردست جیت نے میزبان کے حوصلوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے تو دوسری جانب پاکستان…

شکست جونک کی طرح پاکستان کو چمٹ گئی، ایک اور ناکامی

عالمی کپ سے صرف دو ہفتے قبل پاکستان کی ایک روزہ مقابلوں میں شکستوں کا سلسلہ مزید طول پکڑ گیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہی اسے بری طرح 7 وکٹوں کی شکست سہنا پڑی ہے۔ ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں…

شکست کے ساتھ بھوت بھی پاکستان کے پیچھے

نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچتے ہی ابتدائی دو مقابلوں میں شکست کے ساتھ بھوت بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہوٹل میں قیام کے دوران ایک رات انہیں مافوق الفطرت…

پست حوصلہ پاکستان، "بچوں" سے دوسرا مقابلہ بھی ہار گیا

جس طرح 23 سال قبل پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹور مقابلوں میں بھی شکست ہوئی تھی، بالکل اسی طرح عالمی کپ 2015ء کی مہم کا آغاز بھی پے در پے ناکامیوں کے ساتھ ہوا ہے۔ ویسے زیادہ "خوش" ہونے کی بات نہیں ہے، کیونکہ پاکستان دورۂ نیوزی…

پاکستان 313 رنز کا دفاع کرنے میں بھی ناکام

سعید اجمل، محمد حفیظ اور جنید خان کی عدم موجودگی اور محمد عرفان کو نہ کھلانے کی صورت میں پاکستان کا کیا حال ہو سکتا ہے؟ اس کی ہلکی سے جھلک نیوزی لینڈ پہنچتے ہی نظر آ گئی ہے جہاں پاکستان کے گیندباز پہلے ٹؤر میچ میں 313 رنز کا دفاع کرنے میں…

بلاول بھٹی دورۂ نیوزی لینڈ سے عالمی کپ تک پہنچنے کے خواہشمند

پاکستان کے کرکٹ شائقین کو جس کا خطرہ تھا، بالآخر وہی بات ہوئی۔ اہم گیندباز جنید خان عالمی کپ سے پہلے آخری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن ان کا اخراج نوجوان آل راؤنڈر بلاول بھٹی کے لیے امید کی کرن ثابت ہوا ہے جو دورۂ نیوزی لینڈ میں جنید خان کی…

جنید خان زخمی؛ بلاول بھٹی قومی ٹیم میں شامل

پاکستانی تیز گیند باز جنید خان زخمی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ 23 سالہ بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جنید خان گزشتہ دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں باولنگ پریکٹس…