ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2012ء

ناقص بلے بازی، گھٹیا منصوبہ بندی، پاکستان پہلا ایک روزہ ہار گیا

بلے بازوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو مایوس کن شکست سے دوچار کر دیا اور باؤلرز کی سر توڑ کوششیں بھی پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میں فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں اور شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا پہلا ایک روزہ مقابلہ آسٹریلیا…

آسٹریلیا کے خلاف کسی خفیہ گیند کا منصوبہ نہیں بنایا: سعید اجمل

علاقائی ٹی 20 کرکٹ لیگز کی بھرمار میں رواں سال سری لنکا پریمیئر لیگ (ایس ایل پی ایل) نے آغاز لیا ہے اور ابتدا میں تو کافی اچھا تاثر قائم کیا ہے۔علاقائی سطح پر چند باصلاحیت ترین کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ایک انتہائی معیاری ٹورنامنٹ ثابت ہو رہا ہے۔…

کوچنگ ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، لیکن میں اس پر پورا اتروں گا: محمد اکرم

محمد اکرم کی بحیثیت باؤلنگ کوچ تقرری نے کئی ماتھوں پر شکنیں ڈالی ہوں گی لیکن جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ ان کے جوش و جذبے اور کھیل کی سمجھ بوجھ کی گواہی دیں گے۔ 1995ء سے 2001ء کے دوران 9 ٹیسٹ اور 23 ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کے لیے منتخب…

آسٹریلیا پاکستانی اسپنرز سے نمٹنے کے لیے تیار

پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے آسٹریلیا کا دستہ متحدہ عرب امارات پہنچ چکا ہے اور دونوں ٹیموں نے حقیقی معرکہ آرائی کے لیے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔ شکستوں کے بھنور میں پھنسنے کے بعد دونوں ٹیمیں اب محدود اوورز کی سیریز میں فتح کے لیے سر دھڑ کی…

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز، کریگ میکڈرمٹ کے صاحبزادے شامل

آسٹریلیا نے ماضی کے عظیم گیند باز کریگ میکڈرمٹ کے صاحبزادے ایلسٹر میکڈرمٹ کو پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے لیے اسی 15 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے جو اگلےماہ کے اوائل میں پاکستان کے…

پاک-آسٹریلیا سیریز: پاکستان کے ایک روزہ دستے کا اعلان

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی بھی بہت بڑا لطیفہ ہے، اس نے ناقص کارکردگی کے باوجود عمر گل اور محمد سمیع کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء جیسے اہم ترین ٹورنامنٹ اور اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے تو ٹیم میں برقرار رکھا لیکن اسی بدترین کارکردگی…

’واپسی کا سفر‘ پاک-آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان

دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں ہمیشہ آگے کی طرف نظریں رکھتی ہیں اور اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے ان ممالک کے بورڈز اور سلیکشن کمیٹیاں اپنی تمام توانائیاں صرف کرتی ہیں لیکن پاکستان میں معاملہ الٹا دکھائی دیتا ہے۔ کم از کم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء اور…

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کے تپتے ہوئے صحراؤں میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی تیاری کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ 28 اگست کو شارجہ کے تاریخی میدان میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے سے شروع ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے اور تین…

شاہد آفریدی دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بنیں گے؟

سری لنکا کے مایوس کن دورے سے واپسی کے بعد اب پاکستان کی نظریں گو کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہیں لیکن اس سے پہلے اسے ایک اور ہمالیہ سر کرنا ہے: آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں محدود اوورز کی ایک سیریز۔ آسٹریلیا انگلستان کے خلاف حالیہ…

صحرائی گرمی اور نصف شب تک کھیل؛ آسٹریلیا تاحال پریشان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں محدود اوورز کے مقابلے شام کے اوقات میں کھیلنے کا فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) اب بھی اس فیصلے سے خوش نہیں دکھائی دیتی، جس کا کہنا ہے کہ اگست و…