ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2012ء

آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ایک میچ کھیلے گا: کرکٹ آسٹریلیا

افغانستان نے چند ماہ قبل پاکستان کے خلاف شارجہ میں ایک تاریخی ون ڈے مقابلہ کھیلا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کسی بھی رکن کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ مقابلہ تھا۔ پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا بھی افغانستان کو بین الاقوامی کرکٹ…

’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے‘ پاک-آسٹریلیا سیریز کا حتمی شیڈول جاری

اللہ اللہ کر کے بالآخر پاک-آسٹریلیا سیریز کے معاملات طے پاگئے ہیں اور محدود اوورز کی اس سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق سیریز 28 اگست کو پہلے ایک روزہ مقابلے کے ساتھ ابوظہبی میں شروع ہوگی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء…

پاک-آسٹریلیا سیریز: نیا ’رولا‘، پاکستان ایک روزہ میچز چھوڑنے سے انکاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی آخری و اہم ترین سیریز کی راہ میں اتنے روڑے اٹک چکے ہیں کہ اب لگتا ہے کہ یہ سیریز ہو ہی نہیں پائے گی۔ اب بار کی پاکستان نے خود ’رولا‘ ڈال دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی اجازت کے باوجود تین ایک…

پاک-آسٹریلیا سیریز میں 6 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی، آئی سی سی کی منظوری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 6 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کی منظوری دے دی ہے جو دو بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تاریخ کی سب سے طویل ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ یہ سیریز سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی…

آسٹریلیا کے صبر کا پیمانہ لبریز، عرب امارات میں سیریز پر اظہار تشویش

بالآخر آسٹریلیاکے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو ہی گیا اور اس کی پليئرز ایسوسی ایشن نے متحدہ عرب امارات میں پاک-آسٹریلیا سیریز کے ممکنہ انعقاد پر اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ گو کہ پاکستان نے ابھی تک میزبان کے طور پر عرب امارات کے انتخاب کا…

کرکٹ آسٹریلیا میدان میں کود پڑا، پاک-آسٹریلیا سیریز پر اہم پیشرفت کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اہم ترین سیریز کے معاملات ابھی تک لٹکے ہوئے ہیں اور پاکستان کی میزبان ڈھونڈنے میں ناکامی نے بڑے مسئلے کھڑے کر دیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال اگست میں 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی…

پاک-آسٹریلیا سیریز میزبانی کے لئے ذکا اشرف کی نگاہیں بھارت پر

سری لنکاکی پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے معذوری ظاہر کرنے کے بعداپنی ہوم سیریز ہوم سے باہر کھیلنے پر مجبور پاکستان آجکل اس سیریز کے لئے کسی موزوں مقام کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اس مقصد کے لئے اب تک ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے نام…

پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی، امارات کرکٹ بورڈ کی تجویز و دعوت

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے رواں سال پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے لاچاری ظاہر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایک مرتبہ پھر اپنی 'ہوم سیریز' کے لیے بیرون ملک میزبان تلاش رہا ہے۔ رواں سال ستمبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی تیاریوں کے…

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

سری لنکا کی جانب سے رواں سال پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کے باعث اب پاکستان کرکٹ بورڈ سخت پریشانی کے عالم میں نے میزبان تلاش کر رہا ہے کیونکہ اگر فوری طور پر یہ طے نہ کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل…

پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے دو تین مقامات زیر غور

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی اہم ترین سیریز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے، کیونکہ سری لنکا نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس کا شیڈول اولین سری لنکا پریمیئر لیگ سے متصادم ہو رہاہے۔اب پاکستان کرکٹ…