ٹیگ محفوظات

رویندر جدیجا

ون ڈے درجہ بندی، پاکستانی بلے باز اور باؤلرز روبہ زوال

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز اور باؤلرز سب تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔ بھارت-زمبابوے سیریز کے اختتام پر تازہ تر کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق عالمی…

بھارت کا کلین سویپ، زمبابوے کو پانچ-صفر کی ہزیمت

توقعات، امکانات اور خدشات جو بھی کہیں ان کے عین مطابق زمبابوے کو عالمی چیمپئن بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی شکست ہوئی اور یوں بھارت نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں پانچ-صفر کے شاندار فرق سے سیریز اپنے نام کی۔ بھارتی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں…

تازہ ترین عالمی درجہ بندی، بھارت کی نمبر ایک پوزیشن مضبوط

چیمپئنز ٹرافی چند انتہائی سنسنی خیز اور متعدد بہت مایوس کن مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی اور بھارت کی عظمت کی ایک داستان رقم کر گئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے…

چیمپئنز ٹرافی: 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان، مصباح بھی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کیا ہے، جس میں اکثریت فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلستان کے کھلاڑیوں کی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان…

ڈرامائی فائنل اور بھارت چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا

دنیائے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے کہا جاتا ہے کہ ہر خاص مقابلے میں ان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور وہ مقابلہ ہار کر اعزاز سے محروم ہو جاتے ہیں، لیکن آج برمنگھم میں جو انگلستان نے کیا ہے، اس کے بعد "چوکرز" کا خطاب جنوبی افریقہ سے واپس لے…

پاکستان ناکام و نامراد، بھارت کامیاب و کامران!

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ثابت کر دیا کہ اس مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کی حقدار اگر کوئی ٹیم ہے تو وہ اسی کی ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ بھیانک خواب ثابت ہوا۔ روایتی حریف کے…

بھارت سیمی فائنل میں، پاکستان باہر

بھارت نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی اور پاکستان کو اگلے مرحلے سے باہر کر دیا۔ یوں 15 جون کا پاک-بھارت مقابلہ ایک بے کار میچ بن کر رہ گیا ہے، جس میں ہار یا جیت…

انگلش کنڈیشنز؟ باؤلرز کا کچومرنکل گیا، بھارت فتحیاب

انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، کتنا شور تھا نا چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے؟ اور افتتاحی مقابلے میں کیا ہوا؟ 636 رنز بن گئے اور سوائے اسپنرز کے کسی باؤلر کی دال نہ گلی۔ اور جب اسپنر چل جائیں تو کس کو فاتح ہونا چاہیے؟ جی…

کرکٹ کی مشہور 'رقابتیں'

جن افراد کی کرکٹ پرگہری نظر رہتی ہے ان کو اندازہ ہوگا کہ حالیہ چند دنوں میں دنیائے کرکٹ میں دو نئی 'رقابتوں' نے جنم لیا ہے۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقی سرزمین پر ڈیل اسٹین پے در پے محمد حفیظ کو ٹھکانے لگاتے رہے تو دوسری جانب ہندوستانی

بھارت کا پورا بدلہ، آسٹریلیا کو 4-0 سے تاریخی شکست

اور بھارت نے تاریخ رقم کردی، دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی پچ جس پر پہلے روز ہی ماہرین کا یہ اعتراض کہ یہ تین دن میں نتیجہ دے دے گی، نے واقعتاً تین روز ہی میں فیصلہ کر دیا اور یوں بھارت نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ…