ٹیگ محفوظات

رویندر جدیجا

‏"سر" جدیجا عظیم آل راؤنڈرز کی فہرست میں

بھارت اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ یک طرفہ مقابلوں کی فہرست میں نیا اضافہ کر رہا ہے۔ ٹیسٹ کو اس حد تک ون-سائیڈڈ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا، "سر" رویندر جدیجا نے، جن کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے ریکارڈ بُک میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی…

"سر جدیجا" کامران اکمل بن گئے؛ ایک ہی اوور میں دو کیچ ڈراپ!

بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجا اس وقت اپنی بدترین فارم میں ہیں۔ بلے بازی اور گیند بازی تو ایک طرف، "سر جدیجا" سے تو فیلڈنگ بھی نہیں ہو پارہی۔ بلے بازی میں رویندر جدیجا کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت میں…

عالمی درجہ بندی، بیک وقت دو اسپنر نمبر ایک بن گئے

بھارت آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تازہ ترین انفرادی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق گیند بازی میں بھارت کے باؤلرز کا راج دکھائی دیتا ہے۔ بنگلور ٹیسٹ کی فیصلہ کن اننگز میں چھ وکٹیں سمیٹ کر سیریز برابر…

انگلستان کی نیا ڈوب گئی، سیریز بھارت کے نام

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آخری مقابلہ میزبان بھارت نے ایک اننگز اور 75 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 759 رنز کا تاریخی مجموعہ اکٹھا کیا، جسے انگریز کھلاڑی اپنی دونوں…

مقابلے سے زیادہ پچ موضوع بحث، جنوبی افریقہ شکست کے دہانے پر

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دو ہی دن میں آخری اننگز تک پہنچ گیا ہے۔ دوسرے روز 20 وکٹیں گرنے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ناگ پور کی پچ پر کیسی بارودی سرنگیں نصب ہوں گی جس پر بھارت کے اسپن گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کو صرف…

عالمی کپ کے لیے بھارت کے 15 رکنی دستے کا اعلان

دفاعی چیمپئن بھارت نے عالمی کپ 2015ء کے لیے اپنے حتمی دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں 2011ء کے فاتح دستے کے صرف چار کھلاڑی شامل ہیں۔ پانچ بلے بازوں، چار تیز گیندبازوں، ایک اسپنر، تین آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپرز پر مشتمل اسکواڈ کی…

سریش رینا چھا گئے، بھارت نے بالآخر انگلستان کو شکست دے دی

ٹیسٹ مرحلے میں پے در پے اور بدترین شکستوں کے بعد بھارت جیسے ہی محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے آیا، اس کی قسمت کے تارے بھی جگمگا اٹھے اور انگلستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ مقابلے میں اس نے شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ کی بدولت 133 رنز سے کامیابی…

آئی سی سی نے درخواست رد کردی، بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارت کی درخواست رد کرتے ہوئے انگلستان کے باؤلر جیمز اینڈرسن کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک روز قبل بھارت نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ٹرینٹ برج تنازع میں جیمز اینڈرسن کے بے قصور قرار…

اینڈرسن-جدیجا تنازع، فیصلے سے ناخوش بھارت آئی سی سی پہنچ گیا

بھارت ظاہر تو یہی کرتا رہا کہ وہ اینڈرسن-جدیجا معاملے کو پس پشت ڈال کر اب اپنی توجہ آنے والے دو اہم ٹیسٹ میچز پر رکھے گا لیکن بھارتی بورڈ اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ تنازع پر کیے گئے فیصلے سے بھارت ناخوش ہے اور اس نے آئی…

جدیجا نے بلّا لہرایا تھا، پہلے اینڈرسن کو دھکا دیا: انگلش کھلاڑیوں کا دعویٰ

ساؤتھمپٹن میں انگلستان اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ شروع ہوچکا ہے تو وہیں اینڈرسن-جدیجا تنازع نے بھی ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جدیجا کے معاملے کی سماعت کے دوران انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں نے میچ…