ٹیگ محفوظات

رویندر جدیجا

آل راؤنڈ جدیجا اور مردِ بحران دھونی، انگلستان چت اور سیریز برابر

مہندر سنگھ دھونی اور رویندر جدیجا کی آخری اوورز میں دھواں دار بلے بازی نے بھارت کو اہم مقابلے میں 127 رنز کی بھاری بھرکم جیت دلا دی اور یوں وہ سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلستان نے ابتداء ہی…

بالآخر بھارت جیت گیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی کامیابی

دنیا کی مہنگی ترین لیگ ’انڈین پریمیئر لیگ‘ کی بولی کے آغاز سے صرف ایک روز قبل بھارتی کھلاڑیوں عرصہ دراز کے بعد بیرون ملک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بیرون ملک مختلف…

دھونی کا سیلاب انگلستان کو بہا لے گیا، بھارت نے کلین سویپ کا بدلہ لے لیا

مہندر سنگھ دھونی کے بلے سے اگلتے رنوں کا سیلاب ایک مرتبہ پھر انگلستان کو بہا لے گیا اور بھارت نے مسلسل پانچویں ایک روزہ میں انگلستان کو ہزیمت سے دوچار کر کے کلین سویپ کرتے ہوئے حالیہ دورۂ انگلستان کی ناکامی کے داغ کو کسی حد تک دھو ڈالا۔…

گھر کے شیر بالآخر کامیاب، پہلا ایک روزہ بھارت کے نام

حالیہ دورۂ انگلستان میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت نے حریف ٹیم کو اپنے میدان میں بلا کر پہلے ہی مقابلے میں چاروں شانے چت کر دیا۔ فتح میں اہم ترین کردار اِن فارم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارت کی اسپن جوڑی نے ادا کیا۔ دھونی کی شاندار 87…

انگلستان سیریز جیتنے کے قریب؛ بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری

شکستوں کے گرداب میں پھنسی بھارتی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز میں بھی ہزیمت آمیز شکست کا مزہ چکھنے جارہی ہے. گزشتہ ماہ شروع ہونے والے اس دورے میں مہمان ٹیم اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں جیت پائی…

گمبھیر ایک روزہ سیریز سے باہر، جدیجا طلب

ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانے کے بعد اہم کھلاڑیوں کی انجریز نے بھارت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اسے سیریز کے اگلے مرحلے یعنی ٹی ٹوئنٹی و ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اب بھارت کے نائب کپتان گوتم…