ٹیگ محفوظات

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کی تصویریں (فوٹو) دیکھیں، انٹرویو پڑھیں، سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے بارے میں جانیں، کرکٹ کی معلومات، کھلاڑیوں کے انٹرویو اور مضامین پڑھیں

ورلڈ کپ گروپ مرحلہ؛ تصاویر کے آئینے میں

عالمی کپ 2011ء کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور 8 ٹیمیں اب کوارٹر فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔ اب تک یہ ٹورنامنٹ بہت یادگار ثابت ہو رہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلے، بنتے اور ٹوٹتے ریکارڈ، شاندار بلے بازی، تباہ کن…

عالمی کپ 2011ء، گروپ مرحلہ: ریکارڈ ساز، ریکارڈ شکن

عالمی کپ کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا اور وہی تمام ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہیں جنہیں پہنچنا چاہیے تھا یعنی کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی عالمی درجہ بندی کی سر فہرست 8 ٹیمیں۔ البتہ یہ عالمی کپ اپ سیٹس سے خالی نہیں رہا…

پہلا کوارٹر فائنل: کالی آندھی آج پاکستان سے ٹکرائے گی

عالمی کپ 2011ء کا سب سے طویل مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور گزشتہ مرحلے میں اپنا لوہا منوا کر اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 8 بہترین ٹیموں کا اصل امتحان شروع ہو رہا ہے۔ کوارٹر فائنل یعنی ناک آؤٹ مرحلہ میں شکست کا مطلب ہے عالمی کپ میں سفر…

عمران خان وسیم اکرم حکمت عملی میں تبدیلی اور سعید اجمل کی شمولیت کے خواہاں

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں حکمت عملی میں تبدیلی کرنے کی…

’کوئی ڈر نہیں‘ کوارٹر فائنل میں بھارت کا سامنا کرنے کی خواہش ہے، آفریدی

پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کا کوارٹر فائنل بھارت میں کھیلنے سے ہرگز نہيں گھبراتے بلکہ انہوں نے اصرار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پڑوسی ممالک کے درمیان…

پاکستان کا کامران اکمل کو نہ کھلانے پر غور

نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو اگلے گروپ میچز میں نہ کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ 'اے' کے اہم میچ میں کامران اکمل وکٹوں کے پیچھے تین مرتبہ گیند پکڑنے میں ناکام رہے۔…

پاکستان کی کوارٹر فائنل کی جانب پیش رفت؛ کینیڈا کو شکست

کہا جاتا ہے میچ ہمیشہ بلے بازوں کی کارکردگی سے دلچسپ اور سنسنی خیز بنتا ہے لیکن جس میچ کی تفصیل آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ دونوں ٹیموں کی گیند بازی کے باعث سنسنی کے مراحل طے کرتا اور اپ سیٹ سے اپنا دامن بچاتا اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو کے…

مصباح و آفریدی نے سری لنکا کو زیر کر لیا، گروپ پوزیشن مضبوط

گروپ 'اے' کے ایک اہم میچ  میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔یوں پاکستان نے عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔ گو کہ اسے ٹورنامنٹ کی…

پاکستان کا فاتحانہ آغاز؛ کینیا کو 205 رنز سے شکست

عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور کینیا کے مابین مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا۔ پاکستان نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے عمر اکمل کی برق رفتار 71 رنز کی…

عالمی کپ 2011ء: قیادت کا ہما آفریدی کے سر

ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عالمی کپ 2011ء کے لیے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بطور کپتان تقرری کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے موجودہ کپتان شاہد آفریدی کو 19 فروری…